پاکستان

پنجاب حکومت کا یونین کونسلز میں اندراج کیلئے مراکز قائم کرنے کا اعلان

لاہور میں انہوں نے  آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ رجسٹری میں اب تک تقریباً 2 لاکھ 68 ہزار335 افراد کا اندراج مکمل کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Jul 19th 2024, 6:46 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب حکومت کا یونین کونسلز میں اندراج کیلئے مراکز قائم کرنے کا اعلان

سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب کے سماجی و اقتصادی رجسٹری پروگرام کے تحت پنجاب بھر کی یونین کونسلوں میں اندراج کے پانچ ہزار مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں انہوں نے  آج ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آگاہ کیا کہ رجسٹری میں اب تک تقریباً 2 لاکھ 68 ہزار335 افراد کا اندراج مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ پنجاب سماجی اقتصادی رجسٹری میں اپنا اندراج کرا کے ہمت کارڈ، کسان کارڈ، لیپ ٹاپ، وظائف پروگرام، مویشی کارڈ، شمسی توانائی سکیم، ٹریکٹر سکیم ارو رمضان پیکج سمیت کئی حکومتی اقدامات سے مستفید ہو سکتے ہیں۔