پاکستان

جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم بطور ایڈہاک جج تعیناتی کی منظوری

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Jul 19th 2024, 6:38 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جسٹس (ر) سردار طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم بطور  ایڈہاک جج  تعیناتی  کی منظوری

جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں جوڈیشل کمیشن نے ایک سال کے لیے دو ناموں کی منظوری دی۔

ذرائع نے بتایاکہ جسٹس منیب اختر کی جانب سے دونوں ایڈہاک ججوں کے ناموں کی مخالفت کی گئی تاہم جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی اور مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل انکار کر چکے۔ جسٹس (ر) سردار طارق مسعود کے نام پر جسٹس منیب اختر کے علاوہ کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق رائے کیا۔

جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کا نام 3-6 کی اکثریت سے منظور ہوا جبکہ مظہر عالم میاں خیل کی جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اور جسٹس یحییٰ آفریدی نے مخالفت کی۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے ایڈہاک ججز کے طور پر 4 سابق ججز کے نام تجویز کیے گئے تھے جن میں 4 سابق ججز میں جسٹس میشر عالم، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر شامل تھے۔

جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹاٹرڈ مقبول باقر اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی تھی۔