Advertisement
پاکستان

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ویزہ سروس بند ہونے سے تعلیم کے حصول کیلئے جرمنی جانیوالے طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا رہا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 20th 2024, 5:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

کراچی : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، جس سے تعلیم کے حصول کیلئے جانیوالے طالبعلموں کو در مشکلات دور ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل خانے کراچی نے ویزہ سروس بحال کردی اور جرمنی میں تعلیم کے حصول اور ویزے کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا۔

قونصل خانے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویزے کا اجراء بھی شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 9جولائی کو جرمن قونصل خانے کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے اپنی ویزہ سروس معطل کردی تھی تاہم اس دوران یورپی شہریوں کیلئے ویزہ سروس بحال تھی۔

ویزہ سروس بند ہونے سے تعلیم کے حصول کیلئے جرمنی جانیوالے طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

Advertisement