جی این این سوشل

علاقائی

سات سالہ پریا کماری کی بازیابی کیلئے ہندو کمیونٹی کا دھرنا

دھرنے میں ہندو کمیونٹی کے ساتھ سول سوسائٹی اور قومی اسمبلی کے رکن کھیل داس کوہستانی نے بھی شرکت کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سات سالہ پریا کماری کی بازیابی کیلئے  ہندو کمیونٹی کا دھرنا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

کراچی میں تین تلوار پر تین سال قبل سکھر سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والی سات سالہ پریا کماری کی بازیابی کیلئے ہندو کمیونٹی نے دھرنا دے دیا۔

دھرنے میں ہندو کمیونٹی کے ساتھ سول سوسائٹی اور قومی اسمبلی کے رکن کھیل داس کوہستانی نے بھی شرکت کی۔

ایم این اے کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ تین سال کے عرصے سے پولیس پریا کو بازیاب نہیں کراسکی، پریا کماری کے والدین پر کیا گزر رہی ہے ،اس کا درد کون جانے۔

مظاہرین کی تین تلوار کے اطراف سڑکیں بند کرنے کی کوشش کے بعد پولیس کی اضافی نفری تین تلوار پر طلب کی گئی تھی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ کئی افراد کو حراست میں لینے کے بعد سب کو فوری رہا کر دیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ میڈیا پرسن پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، اختیارات سے تجاوز کرنے کی کسی کو اجازت نہیں ہے، انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے ، تشدد میں جو پولیس اہلکار ملوث ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

پاکستان

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنےکا حکم

لاہور پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما  شاہ محمود قریشی کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنےکا حکم

لاہور: لاہور  کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  شاہ محمود قریشی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما  شاہ محمود قریشی کو مستقل کوٹ لکھپت جیل منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے منظور کر لیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ویزہ سروس بند ہونے سے تعلیم کے حصول کیلئے جرمنی جانیوالے طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا رہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

کراچی : جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی ، جس سے تعلیم کے حصول کیلئے جانیوالے طالبعلموں کو در مشکلات دور ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جرمن قونصل خانے کراچی نے ویزہ سروس بحال کردی اور جرمنی میں تعلیم کے حصول اور ویزے کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا۔

قونصل خانے کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ویزے کا اجراء بھی شروع کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 9جولائی کو جرمن قونصل خانے کی جانب سے غیر معینہ مدت کیلئے اپنی ویزہ سروس معطل کردی تھی تاہم اس دوران یورپی شہریوں کیلئے ویزہ سروس بحال تھی۔

ویزہ سروس بند ہونے سے تعلیم کے حصول کیلئے جرمنی جانیوالے طالبعلموں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ایشیا کپ : بھارتی ویمنز ٹیم  کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

 گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ایشیا کپ :  بھارتی ویمنز  ٹیم  کی پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست

ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم  کو جیت کیلئے 109 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

دمبولا میں جاری اس ویمن ایشیا کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم  نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

 گرین شرٹس کی پوری ٹیم آخری اوور میں 108 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

واضح رہے کہ بھار کی دیپتی شرما نے تین، رینوکا، پوجا اور شریانکا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں ۔ 

 پاکستان ویمنز ٹیم آخری اوور میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، پاکستان کی 7 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں۔ 

 بھارت ویمنز نے پاکستان ویمنز کی جانب سے دیا گیا 109 رنز کا ٹارگٹ آسانی کے ساتھ 3 وکٹ کے نقصان پر 14.1 اوورز میں حاصل کرلیا۔

انڈین ومن بیٹر سمرتی مندھانا 45 رنز بنا کر نمایاں رہیں، شیفالی ورما نے 40 اور دیالان نے 14 رنز بنائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll