جی این این سوشل

پاکستان

ابو ظہبی پورٹس کا کراچی بندرگاہ پر25کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ابو ظہبی پورٹس پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ، وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر خریم عزیز خان نے کی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ابو ظہبی پورٹس کا کراچی بندرگاہ پر25کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
ابو ظہبی پورٹس کا کراچی بندرگاہ پر25کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

ابو ظہبی پورٹس پاکستان اگلے 10 سال میں کراچی بندر گاہ پر 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

ابو ظہبی پورٹس پاکستان کے وفد نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت چیف ایگزیکٹو آفیسر خریم عزیز خان نے کی۔

ملاقات کے دوران انھیں بتایاگیا کہ تمام ضروری سہولیات سے لیس جدید کثیر المقاصد ٹرمینل آئندہ دو سال میں مکمل کرلیاجائے گا اس منصوبے پر تیرہ کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ٹرمینل منصوبے میں ایسس کنٹرول کی تعمیر ، خود کار دروازے ، دوسومیٹرز تک برتھ کی توسیع ، کرین ریل ٹریک اور دیگر ڈھانچہ جاتی کام شامل ہے۔

ٹرمینل پر نئے ڈھانچے کی تعمیر سے ایک لاکھ بیس ہزار ٹن تک کے مال برادر بحری جہاز لنگر انداز ہوسکیں گے۔

وزیراعظم نے کہا ابو ظہبیپورٹس کے ساتھ معاہدے کا مقصد شفافیت ، فعالیت اور بندرگاہ کی کارکردگی کوبڑھانا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بندرگاہ پر اشیا اور کنٹینرز کی نقل وحمل کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور جدید مشینری سے بہتر بنایاجائے گا۔

شہبازشریف نے کہا کہ بندرگاہوں پر کنٹینر کے نظام کو بہتر بنا کر کلیئرنس کے لیے درکاروقت کو کم کیاجاسکتا ہے ۔

وزیراعظم نے منصوبے کو فعال کرنے اور ٹرمینل سے اشیا کواٹھانے کے لیے ریلوے حکام کو مال برادر بوگیوں اور ضروری سازوسامان کی فراہمی کی بھی ہدایت کی ہے۔

پاکستان

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ عہدے کا چارج سنبھال لیا

سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ملک میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ  عہدے کا چارج سنبھال لیا

واشنگٹن: امریکا میں پاکستان کے نامزد سفیر رضوان سعید شیخ نے بدھ کو واشنگٹن میں اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

شیخ کے امریکہ میں نئے سفیر کے طور پر اعلان دفتر خارجہ نے جون میں کیا تھا۔ 


ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کے مطابق نئے ایلچی نے مشن افسران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اولین ترجیحات پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرنا، اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانا اور عوام کے درمیان رابطوں کو بڑھانا ہوں گی۔


سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں ملک میں ایک قیمتی اثاثہ قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیونٹی نے پاک امریکہ تعلقات میں ایک مضبوط رشتہ کے طور پر کام کیا، اور کمیونٹی کو بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کا سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کا  سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان

مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پرکل یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلےکا اعلان کیا، سپریم کورٹ نے6فروری،24جولائی کےقابل اعتراض حصوں کوحذف کر دیا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ اورپارلیمنٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، مولانافضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پرحکومت اوراپوزیشن ایک تھی، سپریم کورٹ کے فیصلے پرخود وفاقی حکومت اپیل میں گئی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سود کے مسئلے پربھی پوری قوم اورعلمائے کرام متفق ہیں، پاکستان کی سب سے بڑی عدالت نے پارلیمان کے فیصلے کوعزت دی۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کی سوچ ایک ہی ہے، انسان سےغلطی ہوسکتی ہے، اہم مسئلے پراحتجاج بھی کرنا پڑتا ہے تاکہ ریاستی ادارے متوجہ ہوں، ہم یہی کہتے ہیں کہ غیرآئینی عمل کوسپورٹ نہ کیاجائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ 9 مئی کے مقدمے سے بری

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عالیہ حمزہ کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کر دیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت میں عالیہ حمزہ اور وکلاء کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ 

یاد رہے کہ تحریک انصاف کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا، عالیہ حمزہ پر 9 مئی حملوں کی سازش کا الزام تھا۔

سرگودھا جیل سے رہائی پر انہیں گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll