جی این این سوشل

دنیا

کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات

56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات
کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات

کینڈا میں پہلی مرتبہ خاتون آرمی چیف تعینات کر دی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 56 سالہ جنرل جینی کیریگنن نے ایک تقریب میں کینیڈا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔

جنرل جینی کیریگنن کینیڈا کی مسلح افواج کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کینیڈین وار میوزیم میں منعقدہ تقریب میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اس چیلنج کو سنبھالنے کے لیے تیار ہوں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن نے فوجی انجینیئر کی حیثیت سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، وہ فوج میں 35 سال کے دوران افغانستان، بوسنیا ہرزیگوینا، عراق اور شام میں فوجیوں کی قیادت کرچکی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنرل جینی کیریگنن 4 بچوں کی والدہ ہیں جن میں سے دو بچے کینیڈا کی فوج میں ہی ہیں۔

موسم

ملک کے ملک علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیر سے جمعرات تک بادل بر سیں گے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقو ں میں منگل اور بدھ کو بارش متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے ملک علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

لاہور:محکمہ موسمیات نے آج پنجاب اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش ہو گی، پیر سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوکر بارش بر سائیں گی۔

 آج سے 27 جولائی کے د وران کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش ہو گی، اسلام آباد ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیر سے جمعرات تک بادل بر سیں گے جبکہ بلوچستان اور سندھ کے بعض علاقو ں میں منگل اور بدھ کو بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مون سون بارشوں کا چوتھا اسپیل 22 جولائی سے شروع ہوگا، 22 سے 25 جولائی تک پنجاب میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دوسری جانب ملک کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ہے۔

گزشتہ روزجیکب آباد اور تربت میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دالبندین، نوکنڈی، لاڑکانہ اور موہنجودڑو میں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ سکھر میں 42، مظفر آباد میں 41، اسلام آباد، پشاور، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان اور ٹھٹھہ میں 40، کراچی، لاہور اور فیصل آباد میں 39 جبکہ کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی لہر کا سبب مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم ہے جو ایران سے پاکستان میں داخل ہو رہا ہے۔ اس سسٹم کے باعث ملک کے بیشتر حصوں میں خشک اور گرم موسم رہنے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے اورمڑ پولیس چوکی پر اسنائپر گن سے فائرنگ کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، ایک اہلکار شہید

پشاور: پشاور کے نواحی علاقے اورمڑ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک پولیس اہلکار کو شہید کر دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب نامعلوم دہشت گردوں نے اورمڑ پولیس چوکی پر اسنائپر گن سے فائرنگ کی۔ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔

پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمنز ایشیا کپ 2024 : پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل نیپال کے خلاف کھیلے گی

پاکستان اور نیپال کی خواتین ٹیمیں دمبولا میں مدمقابل ہوں گی ، پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمنز ایشیا کپ 2024 :  پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل نیپال کے خلاف کھیلے گی

ویمنز ایشیا کپ 2024 میں پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا میچ کل(اتوار کو) نیپال کے خلاف کھیلے گی ، اسی روز دوسرا میچ بھارت اور متحدہ عرب امارات کی خواتین ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ،

تفصیلات کے مطابق ویمنز ایشیا کپ کے دلچسپ مقابلے سری لنکا میں جاری ہیں ، ٹورنامنٹ میں (کل)مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پاکستان اور نیپال کی خواتین ٹیمیں دمبولا میں مدمقابل ہوں گی ، پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، دوسرا میچ بھارت اور یو اے ای کے درمیان دمبولا میں کھیلا جائے گا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll