جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

لاہور میں سورج اپنے جلوے دکھا رہا ہے  تپش کا راج بھی مسلسل برقرار ہے ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: لاہورسمیت  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں ہونگی۔ خیبر پختونخوا،  وسطی اور جنوبی پنجاب  ، سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہا ۔

 موسم گرم اور حبس کا راج رہا   تاہم محکمہ  موسمیات کے مطابق رات کے وقت ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکے درجہ 35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں سورج اپنے جلوے دکھا رہا ہے  تپش کا راج بھی مسلسل برقرار رہا ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

پاکستان

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں  کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

فرینکفرٹ: جرمن شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں نے حملہ کر کے پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی بھی کوشش کی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ داری میزبان ملک کی حکومت کی ہوتی ہے، اور اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

فرینکفرٹ میں جرمن حکام نے پاکستانی سفارتی حکام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا ، نواز شریف

اجلاس صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا ، نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف او رپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا۔ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجا رہاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف او رپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امورکاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا یہ غریب لوگوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا ہے۔ ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی او ربجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا۔

نوازشریف نے کہا کہ 2017ء تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018ء سے نظر لگی او رغریب پس کر رہ گیا۔ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری ، درخواست نیپرا میں جمع

بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگاگیاہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری ، درخواست نیپرا میں جمع

مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ، بجلی کی قیمت بڑھا کر ایک اور بم گرانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کروا دی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 2.10روپے فی یونٹ اضافہ منظورکیاجائے۔ 

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مانگاگیاہے، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جولائی کو سماعت کرے گی۔

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll