جی این این سوشل

پاکستان

ملک کی بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پر پابندی لگا نا جمہوریت کا جنازہ ہے ، عمران خان

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کی  بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی پر پابندی لگا نا جمہوریت  کا جنازہ ہے ، عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی جمہوریت کا قتل ہے، ہماری پارٹی پر پہلے سے ہی پابندی تھی ،اسے الیکشن ہی نہیں لڑنے دیا گیا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا چیئرمین وائس چیئرمین اور صدر پہلے سے ہی جیل میں تھے یہ پھر بھی کہتے ہیں کہ پارٹی پر پابندی لگائیں گے ،انہوں نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہے کہ ججز ٹھیک نہیں،ججز تب ٹھیک تھے جب ان کے کیسز ختم کیے گئے؟ایلیٹ طبقےنے اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے یہی ایلیٹ ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتا ،بنوں واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اس سے حالات مزید خراب ہوں گے۔


سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے کس حیثیت میں صدر ہاؤس کا بجٹ بڑھا کر 88 کروڑ کر دیا، موجودہ حکمران اپنے اخراجات کم کرنے کو تیار نہیں اور عوام سے قربانی مانگتے ہیں، ملک میں پہلے ہی مارشل لا کا نفاذ ہے، پیپلز پارٹی اور نون لیگ میں کوئی فرق نہیں یہ ایک ہی ہیں دونوں فارم 47 کی پیداوار ہیں تحریک عدم اعتماد سمیت کسی بھی مسئلہ پر پیپلز پارٹی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بحران سے نکلنے کا واحد حل صاف شفاف انتخابات کا انعقاد اور بہتر معاشی اصلاحات ہیں، فچ کی رپورٹ بھی منظر عام پر آئی ہے لیکن مجھے علم ہے موجودہ حکومت انتخابات کی جانب نہیں جائے گی ،یہ کہتے ہیں نو مئی ہم نے کیا ہمارا مطالبہ ہے کہ نو مئی پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ،یہ نو مئی کے واقعات پر جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بنا رہے،اس دن کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کیوں سامنے نہیں لائی جا رہی۔

 

پاکستان

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

لاہور میں سورج اپنے جلوے دکھا رہا ہے  تپش کا راج بھی مسلسل برقرار ہے ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان

لاہور: لاہورسمیت  پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانولہ، فیصل آباد اور راولپنڈی میں مون سون بارشیں ہونگی۔ خیبر پختونخوا،  وسطی اور جنوبی پنجاب  ، سندھ اورشمال مشرقی بلوچستان ، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان رہا ۔

 موسم گرم اور حبس کا راج رہا   تاہم محکمہ  موسمیات کے مطابق رات کے وقت ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ جبکے درجہ 35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

لاہور میں سورج اپنے جلوے دکھا رہا ہے  تپش کا راج بھی مسلسل برقرار رہا ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جرمنی میں پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں  کا دھاوا، پرچم جلانے کی کوشش

فرینکفرٹ: جرمن شہر فرینکفرٹ میں واقع پاکستانی قونصل خانے پر افغان شہریوں نے حملہ کر کے پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس افسوسناک واقعے پر پاکستانی سفارتی حکام نے جرمن وزارت خارجہ سے احتجاج کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان شہریوں نے فرینکفرٹ میں ایک احتجاج کے دوران پاکستانی قونصل خانے پر دھاوا بولا، پتھراؤ کیا اور پاکستانی پرچم اتار دیا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق افغان باشندوں نے پاکستانی پرچم جلانے کی بھی کوشش کی۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کی ذمہ داری میزبان ملک کی حکومت کی ہوتی ہے، اور اس معاملے پر بین الاقوامی برادری میں بھی سفارتی تنصیبات کی حفاظت کے معاملے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

فرینکفرٹ میں جرمن حکام نے پاکستانی سفارتی حکام کو یقین دلایا ہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کریں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، جرمن حکام نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چینی سرمایہ کاری سے معیشت بہتر ہوگی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ، وزیر اعظم

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کے بارے میں مفاہمت کی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چینی سرمایہ کاری سے معیشت بہتر ہوگی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چینی صنعتوں کی پاکستان میں منتقلی سے معیشت بہتر ہوگی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوںگے اور برآمدات میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے یہ بات ہفتہ کے روز اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پر ہونے والے سمجھوتوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کے ساتھ تعاون کے بارے میں مفاہمت کی یادداشتوں پر عملدرآمد میں کوئی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی۔

انہوںنے کہاکہ چین پاکستان کا دیرینہ دوست ہے جس نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے اور چینی قیادت نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں مزید اضافے کا تہیہ کررکھا ہے۔

اس موقع پر چینی چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کیا گیا جس کے تحت چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک عمل کے معاہدوں پر دستخط ہوںگے جن کے نتیجے میں چین کی ٹیکسٹائل، پلاسٹک، چمڑے، میڈیکل اور آلات جراحی کی صنعتیں پاکستان منتقل کی جائیںگی۔

سرمایہ کاری بورڈ نے اس مقصد کیلئے اٹھہتر پاکستانی کمپنیوں کے چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کیلئے اظہار دلچسپی کے بارے میں پیشرفت کی رپورٹ پیش کی۔

وزیراعظم نے اس سلسلے میں سرمایہ کاری بورڈ کے اقدامات دو سفارشات کی تعریف کی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کے لئے پاکستانی کمپنیوں کو مکمل سہولت فراہم کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll