پاکستان

فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا ، نواز شریف

اجلاس صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 months ago پر Jul 20th 2024, 10:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہو گا ، نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف او رپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا، فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا۔ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجا رہاہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف او رپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں چیف منسٹر سولر پینل فنانسنگ اسکیم سے متعلق امورکاجائزہ لیا گیا۔

اجلاس صدرمسلم لیگ ن نوازشریف نے کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا یہ غریب لوگوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا ہے۔ ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی او ربجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا۔

نوازشریف نے کہا کہ 2017ء تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018ء سے نظر لگی او رغریب پس کر رہ گیا۔ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے، میں پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے۔