Advertisement
پاکستان

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما آصف کرمانی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے، آصف کرمانی

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 21st 2024, 3:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما آصف کرمانی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر اور نواز شریف کے قریبی رہنما آصف کرمانی نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنے ایک بیان میں آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکے تھے، ابھی باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔

آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ  نواز شریف کو ان حالات سے متعلق آگاہ کرنے کی کوشش کی لیکن خوشامدی ٹولے کی وجہ سے ممکن نہیں ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ  نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے۔ تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔

Advertisement