لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بیوٹی سیلونز پر ٹیکس ختم کرنے سے خواتین خوش ہوں گی، خواتین خوش ہونگی تو گھر کا ماحول اچھا ہوگا۔

معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کی تکمیل کے سفر میں چوہدری پرویز الہی ہم سفر رہے، یہ وہ سفر تھا جو2005 میں شروع ہوا، عوامی نمائندوں نے عوام کی تقدیر بدلنے کیلئے بجٹ پیش کیا، یہ پنجاب اسمبلی صوبے کے حقوق کی نگہبان بنے گی، اسمبلی کے اندر حکومت عوام دوست پالیسی لیکر آئی ہے ، اس چھت کے نیچے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی جدوجہد کی جائے گی۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیوٹی سیلونز پر ٹیکس ختم کرنے سے خواتین خوش ہوں گی، خواتین خوش ہونگی تو گھر کا ماحول اچھا ہوگا،گھر کی منسٹر خواتین ہوتی ہیں اس لئےبجٹ میں ان کاخاص خیال رکھا ہے۔
خیال رہے کہ بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ ہاشم جواں بحت کا کہنا تھا کہ بیوٹی پارلرز، فیشن ڈیزائنزز، ہوم شیفس ، آرکیٹیکٹ، لانڈریز اور ڈرائی کلینرز، سپلا ئی آف مشینری، وئیر ہاوس، ڈریس ڈیزائنرز اور رینٹل بلڈوزر کی سروسز پر سیلز ٹیکس کو16%سے کم کرکے 5%کرنے کی تجاویز دی گئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک دن قبل

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- ایک گھنٹہ قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- ایک دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک گھنٹہ قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- ایک دن قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل



