جی این این سوشل

پاکستان

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

ہمارا احتجاج ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورت حال،ناجائز طورپر جیلوں میں قید ہمارے رہنما اور مہنگائی کے خلاف ہے، اسد قیصر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان آئندہ جمعہ کو ملک گیراحتجاج کرے گی، ہمارے احتجاج کے تین اراض و مقاصد ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہمارا احتجاج ملک میں بگڑتی ہوئی امن و امان کی صورت حال اور حکومت کی ناکامی، دوسرا ناجائز طور پر عمران خان ، بشری بی بی اور ہمارے دیگر اسیران جیلوں میں ہیں اور ہمارے سوشل ورکر اور خاص طور پر سوشل میڈیا سے متعلقہ لوگوں کو ناجائز طور پر اٹھانے اور غائب کرنے کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ تیسرا ہمارا احتجاج مہنگائی کے خلاف ہے جو انہوں نے بجٹ کے ذریعے غریب عوام پر قیامت برپا کی ہے۔ بجلی کی بلوں میں اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے،بہت زیادہ ٹیکسز لگاے گئے ہیں جو ناقابل برداشت ہیں ۔تمام طبقے خواہ وہ کسان ہو ، طلباء ہو ، تاجر ہو یا مزدور ہم سب نے اس ملک کو بچانا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں آگ اور خون کا کھیل کھیلا جا رہا ہے اور یہ ایک سیاسی جماعت کے خلاف کریک ڈاون کر رہے ہیں ایم این ایز کو خریدنے کیلئے بڑی بڑی آفرز کر رہے ہیں ، لوگوں کو دبایا جا رہا ہے کہ اپنی وفاداری تبدیل کریں۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ انکو کوئی شرم و حیا نہیں ہے انہوں نے ہر صورت اقتدار سے چمٹنا ہے۔آپ لوگوں نے نکلنا ہے جمعہ کو تاریحی احتجاج کریں گے۔تمام سیاسی جماعتوں بلخصوص جی ڈی اے کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دیں گے۔

واضح رہے کہ 26 جولائی جمعہ کے روز ہی جماعت اسلامی پاکستان نے بھی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج و دھرنے کی کال دے رکھی ہے۔

دنیا

بنگلادیشی سپریم کورٹ کا سرکاری ملازمتوں میں کوٹے سے متعلق بڑا فیصلہ

اعلیٰ عدلیہ نے پر بھرتیوں سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بنگلادیشی سپریم کورٹ کا  سرکاری ملازمتوں میں کوٹے  سے متعلق بڑا فیصلہ

بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹے پر بھرتی سے متعلق ہائی کورٹ کے حکم پر عمل درآمد روک دیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کی سپریم کورٹ میں کوٹا سسٹم بحالی کے خلاف سماعت میں عدالت نے سرکاری ملازمتوں میں کوٹوں پر ہائی کورٹ کے حکم پرعمل درآمد روک دیا جس کو گزشتہ ماہ ہائی کورٹ نےسرکاری ملازمتوں میں کوٹہ سسٹم کو بحال کیا تھا۔ 

دوسری جانب بنگلادیش میں سرکاری ملازمتوں کےکوٹا سسٹم کے خلاف احتجاج اور  پرتشدد مظاہروں کو روکنےکے لیے لگائےگئےکرفیو میں آج دوپہر تک کی توسیع کردی گئی ہے۔خبرایجنسی کے مطابق ڈھاکا کی سڑکوں پر سکیورٹی اہلکاروں کا گشت جاری ہے۔

پرتشدد مظاہروں میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ہلاک افراد میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ 150 پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے۔ حکومت کی ہدایت پر انٹرنیٹ، ٹیکسٹ میسج اور اوورسیز کال سروسز جمعرات سے معطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے اور دفاتر بھی بند ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش میں 1971 کی جنگ لڑنے والوں کے بچوں کو سرکاری نوکریوں میں 30 فیصد کوٹا دیے جانے کے خلاف گزشتہ کئی روز سے طلبہ کا احتجاج جاری ہے اورکوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی پولیس اور حکمران جماعت عوامی لیگ کے طلبہ ونگ سے جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں کا 56 فیصد حصہ کوٹے میں چلا جاتا ہے جس میں سے 30 فیصد سرکاری نوکریاں 1971کی جنگ میں لڑنے والوں کے بچوں، 10 فیصد خواتین اور 10فیصد مخصوص اضلاع کے رہائشیوں کے لیے مختص ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بیرسٹر سیف

بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، مشیر اطلاعات کے پی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہانتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہے، بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعہ پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں،واقعے کے فوری بعد وزیراعلی نے تمام مصروفیات چھوڑ کر بنوں کے معاملات پر توجہ دی ہوئی ہے،بنوں میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح رہی۔

مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ بنوں انتظامیہ مسلسل وزیر اعلی کو آگاہ کررہے ہیں، مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں،مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا، سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی علاقے میں دیر پا قیام امن کو یقینی بنائے  گی، سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کی جلد وزیر اعلی سے ملاقات متوقع ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی کی ہدایت پر قائم کمیشن بہت جلد واقعے کے حوالے سےانکوائری رپورٹ جمع کرے گا،خیبرپختونخوا دہشتگردی سے پہلے متاثر ہے اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عوام کی جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عوام شدت پسندی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کفایت شعاری پر عمل درآمد شروع

سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کرتے ہوئے نئی گاڑیاں خریدنے پابندی لگا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کفایت شعاری پر عمل درآمد شروع

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔

سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔

قومی اسمبلی کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق اداٸیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلاٸیں۔

سردار ایاز صادق نے اپنے لیے نئی گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا جبکہ وہ بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی 10 سال پرانی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا، سردار ایاز صادق کا پروٹوکول 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll