جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان کی جرمنی میں اپنے قونصل خانے پر شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت

جرمن حکام سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، ترجمان دفتر خارجہ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان کی جرمنی میں اپنے قونصل خانے پر شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان نے جرمنی میں اپنے قونصل خانے پر شرپسندوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمن حکام سفارتی مشنز اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنائیں اور شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، جرمن حکام کی قونصل خانہ کے تقدس اور تحفظ میں ناکامی بھی قابل  مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ویانا کنونشن کے تحت قونصل خانوں  کی حفاظت میزبان حکومت کی ذمہ داری ہے، میزبان حکومت کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ وہ سفارت کاروں کی سلامتی یقینی بنائے، کل کے واقعے سے قونصل خانے کے عملے کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہوا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز کے واقعے نے فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے کی سلامتی خطرے میں ڈال دی، جرمنی کی حکومت کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں، جرمن حکومت ویانا کنونشنز کے تحت اپنی ذمہ داریاں پورا کرے، جرمنی میں پاکستانی سفارتی مشنز اور عملے کی سلامتی یقینی بنائی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانی احسان فراموشی کی تمام حدیں پار کرگئے۔ پاکستان کے احسانات اورمہمان نوازی بھول گئے۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل خانے پر حملہ کر دیا۔ پتھراؤ کیا، پرچم اتار کر بے حرمتی کی کوشش کی۔

 

پاکستان

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کفایت شعاری پر عمل درآمد شروع

سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کرتے ہوئے نئی گاڑیاں خریدنے پابندی لگا دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے کفایت شعاری پر عمل درآمد شروع

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے کفایت شعاری پالیسی پرعملدرآمد شروع کردیا گیا۔

سردار ایاز صادق نے قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کو نئی گاڑیاں دینے سے انکار کردیا اور نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگا دی۔

قومی اسمبلی کے مانیٹائزیشن لینے والے افسران سے گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مانیٹائزیشن لینے والے افسران قواعد کے مطابق اداٸیگی کرکے گاڑی استعمال کریں، افسران اور ایم این ایز پرانی سرکاری گاڑیوں کو بھی احتیاط سے چلاٸیں۔

سردار ایاز صادق نے اپنے لیے نئی گاڑی لینے سے بھی انکار کردیا جبکہ وہ بحثیت اسپیکر قومی اسمبلی 10 سال پرانی گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔

اسپیکرقومی اسمبلی نے اپنا پروٹوکول انتہائی محدود کردیا، سردار ایاز صادق کا پروٹوکول 2 گاڑیوں پر مشتمل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کے خلاف کل ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو الیکشن کمیشن کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی ذمے داری سونپی ہے جس کے بعد وہ کل یہ ریفرنس دائر کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم جوڈیشل کونسل سے چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران کو ہٹانے کا مطالبہ کیا جائے گا اور اپنے مطالبے میں حق میں پی ٹی آئی سے اس کا انتخابی نشان بلا چھیننے، لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے، عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود انتخابات مقررہ وقت پر نہ کرائے جانے کو جواز بنایا جائے گا۔

اس ریفرنس میں اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں تبدیلی کو بھی جواز بنایا جائے گا جب کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی غلط تشریح کا حوالہ بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ریفرنس میں مخصوص نشستوں کے عدالتی فیصلےکے کچھ نکات بھی شامل کیے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری

کراچی کے مختلف علاقوں میں بادلوں کے برسنے کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا، شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے آج بھی کراچی میں ہلکی اور تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔ بارش کا یہ سلسلہ شہر کے مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیا گیا، کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا۔

شہر کے علاقوں لانڈھی، کورنگی، شاہ فیصل، ملیر، ائیرپورٹ، سہراب گوٹھ، صفورا چورنگی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ اور گلستان جوہر سمیت ملحقہ علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ شارع فیصل، سرجانی ٹاؤن اور ایف بی ایریا میں بھی بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والے بادل ضلع غربی اور وسطی میں پھیل سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll