جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتارکر لیا

رؤف حسن کی طبیعت خرابی کے باعث ان کے ہمراہ پولیس لائینز گیا، مجھے گرفتار نہیں کیا گیا، بیرسٹر گوہر

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن  گرفتارکر لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کرتے ہوئے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی تردید کر دی۔

پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو اسلام آباد میں جماعت کے مرکزی سیکریٹریٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ جماعت کے رہنما نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ برسٹر گوہر کو رہا کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری اے ٹی ایس اسکواڈ اور لیڈی پولیس کے ہمراہ پی ٹی آئی مرکزی سیکرٹریٹ پہنچی، بیرسٹرگوہر اور رؤف حسن اس وقت سیکرٹریٹ میں موجود تھے جبکہ ویمن پولیس بھی تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کے باہرموجود رہی۔

چھاپے کے دوران پولیس نے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی تحویل میں لے لیا جبکہ پولیس تمام ریکارڈ بھی ساتھ لے گئی ہے۔

بعدازاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ رؤف حسن کی طبیعت خرابی کے باعث ان کے ہمراہ پولیس لائینز گیا، مجھے گرفتار نہیں کیا گیا، پولیس نے کہا آپ کسی ایف آئی آر میں مطلوب نہیں۔ چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ خواتین پولیس اہلکار بھی تھیں جنہوں نے پی ٹی آئی خواتین کارکنان اور سیکرٹریٹ عملے کو بھی حراست میں لے لیا۔ پولیس نے میڈیا کو کوریج کی اجازت نہیں دی اور گرفتاری کی فوٹیجز بنانے پر صحافیوں سے موبائل بھی چھین لیے۔

دوسری طرف اسلام آبادپولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی ہے ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق بیرسٹر گوہر اور چار خواتین کو گرفتار نہیں کیا گیا نیز پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے پولیس لیپ ٹاپ اوردستاویزات ساتھ لے کر نہیں گئی۔

 

علاقائی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پابندی کا اطلاق جمعے 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی

پنجاب حکومت نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے جس کے تحت صوبے میں جلسہ جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر پابندی ہو گی۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعے 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا، امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

پابندی کا اطلاق دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

واضح رہے ک پاکستان تحریک انصاف نے 26 جولائی بروز جمعہ کو ملک بھر میں پر امن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

 نئے ترمیمی آرڈیننس میں بدنیتی پر مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا 5 سے گھٹا کر 2 سال کردی گئی، پی ڈی ایم نیب قوانین میں میں 3 بار ترامیم کر چکی ہے، درخواست میں موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیب ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی آرڈیننس 2024 اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہر ملک ناجی اللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست شہری ملک ناجی اللہ کے وکیل اظہر صدیق نے جمع کروائی۔درخواست میں سیکرٹری کابینہ، صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نئے ترمیمی آرڈیننس میں ریمانڈ کا دورانیہ 14 سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا، نئے ترمیمی آرڈیننس میں بدنیتی پر مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا 5 سے گھٹا کر 2 سال کردی گئی، پی ڈی ایم نیب قوانین میں میں 3 بار ترامیم کر چکی ہے۔

درخواست گزار کے مطابق اب یہ نیا ترمیمی آرڈیننس آگیا ہے جسے پارلیمنٹ میں بھی پیش نہیں کیا گیا، 14 دن سے زائد ریمانڈ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بدنیتی پر مبنی جھوٹا مقدمہ بنانے والے افسر کی سزا صرف 2 سال کیوں؟۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب ریفرنسز کے ملزمان 14، 14 سال سزائیں بھگتتے ہیں، یہ ایک ظالمانہ قانون ہے، ترمیمی آرڈیننس کو فوری طور پر واپس لینا چاہیے، چیف جسٹس پاکستان نے قرار دیا تھا کہ آرڈیننس کے ذریعے ایک شخص کی رائے پوری قوم پر مسلط کردی جاتی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ چیف جسٹس پاکستان نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا یہ جمہوریت کے خلاف نہیں؟ چیف جسٹس پاکستان نے کہا تھا کہ کیا یہ ضروری نہیں ہونا چاہیے کہ صدر آرڈیننس جاری کرتے ہوئے وضاحت بھی دے، یہ آرڈیننس بھی پارلیمنٹ لے جائے بغیر پاس کیا گیا، یہ قانون کی منشا کے خلاف ہے۔

شہری نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی احتساب آرڈیننس 2024 کو آئین کی شقوں کے برخلاف قرار دیا جائے اور قومی احتساب آرڈیننس 2024 کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کو سیاسی اور انتقامی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید اپیل کی کہ فریقین کو معلومات تک رسائی کے حق کے تحت مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔یاد رہے کہ 27 مئی کو قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی منظوری سے 2 آرڈیننس جاری کردیے گئے تھے۔

نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے 2 اہم ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت نیب کے ریمانڈ کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردی گئی ہے۔نیب ترمیمی آرڈیننس کے مطابق مقدمے میں بدنیتی ثابت ہونے پر نیب افسران کی سزا 5 سال سے کم کرکے 2 سال کردی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا

شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا

قومی فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کمر کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے باعث ڈارون ٹور سے باہر ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی کی پاکستان واپسی پر میڈیکل پینل ان کی انجری کو نوعیت کا جائزہ لے گا جبکہ آل راؤنڈر مبصر خان کو دھانی کی جگہ وائٹ بال سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب فاسٹ باؤلر خرم شہزاد 2 ون ڈے میچوں میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان دوسرا چار روزہ میچ جمعہ سے شروع ہو گا۔

پہلا میچ پاکستان شاہینز نے 148 رنز سے جیتا تھا،پاکستان شاہینز ڈارون میں 2 ون ڈے میچز اور ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز میں حصہ بھی لے گی۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll