عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مارگلہ نیشنل پارک اسلام آباد کی پہچان ہے اور اسے تمام خطرات سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے


اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ درخت لگانے کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ آنے والی نسلوں کے مستقبل کو موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے محفوظ رکھا جا سکے۔
آج اسلام آباد میں کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام شجر کاری مہم میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت درخت لگانے اور ہوا کے معیار میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں درخت لگانے کو قومی فریضہ سمجھ کر اس مہم کو تعلیمی اداروں کی سطح تک لے جانا چاہیے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مارگلہ نیشنل پارک اسلام آباد کی پہچان ہے اور اسے تمام خطرات سے بچانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔
عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ ایک ایپ بھی لانچ کی جائے گی، جس سے لوگ اپنے لگائے گئے درختوں کا سراغ لگا سکیں گے۔ اس سے وہ اپنے درختوں کی بہتر دیکھ بھال کر سکیں گے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ذمہ داری کاربن کے اخراج کے بڑے شراکت داروں پر عائد ہوتی ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کریں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان کاربن کے اخراج میں صرف دو فیصد حصہ ڈالتا ہے لیکن موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک ہے۔

پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیا ن رابطہ متوقع
- 3 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
- 3 گھنٹے قبل

جنگ بندی کے بعد پاکستان میں فضائی آپریشن معمول پر آنا شروع
- 4 گھنٹے قبل

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا، ٹیرف محصولات میں کمی پر بھی اتفاق
- 5 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز میں رابطہ
- 2 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
صنم سعید اور محب مرزا کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع
- 4 گھنٹے قبل

ڈونلڈ ٹرمپ قطری شاہی خاندان سے 40 کروڑ ڈالر کا لگژری جہاز کا تحفہ قبول کرنے کو تیار
- 3 گھنٹے قبل

بھارت کے ساتھ مذاکرات کشمیر ، پانی اور دہشتگردی پر ہوں گے، وزیر دفاع
- 6 گھنٹے قبل

پشاور زلمی کا پاک فضائیہ کے پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 6 گھنٹے قبل

پاک بھارت کشیدگی : رافیل کمپنی کے شیئرزمزیدگرگئے
- ایک گھنٹہ قبل

برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ،خطے کی صورت حال پر گفتگو
- 3 گھنٹے قبل