Advertisement
پاکستان

ہمارےکارکنوں کوبغیر مقدمات کے اٹھا یا جا رہا ہے ، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ رؤف حسن کے خلاف کوئی بھی مقدمہ نہیں ہے تو انہیں کیوں گرفتار کیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Jul 22nd 2024, 11:36 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمارےکارکنوں کوبغیر مقدمات کے اٹھا یا جا رہا ہے ، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس

اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی انہوں نے کہا کہ ہمارے کاکنوں کو اٹھا یا جا رہا ہے ۔ 

تحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری عمرایوب نے کہا کہ تحریک انصاف نے دہشت گردی کی ہر صورت مذمت کی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ رؤف حسن کو تحریک انصاف کے مرکزی دفترست گرفتار کیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ رؤف حسن کے خلاف کوئی بھی مقدمہ نہیں ہے تو انہیں کیوں گرفتار کیا گیا ۔

عمرایوب نے کہا کہ فارم 47 والی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کی توہین کی ہے ان پر عملدآمد نہیں کیا جا رہا ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایاجائے کہ ہمارے خلاف کون کسیز بنا رہا ہے انہوں نے کہا ہم اپنےمرکزی دفتر پر چھاپے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ۔

Advertisement