Advertisement
پاکستان

پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا 782 واں عرس اختتام پزیر

 ریسکیو 1122 افسران اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی، تقریب میں عرس حضرت بابا فرید الدین میں اچھی کنٹریبیوشن پر پولیس افسران، دیگر اداروں کے افسران اور سول سوسائٹی میں شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 24th 2024, 1:52 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا 782 واں عرس اختتام پزیر

پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر کا 782 واں عرس اختتام پزیر ہو گیا.ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی قیادت میں عرس پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے.عرس بابا فرید پر پولیس کی جانب سے بھاری نفری تعینات کی گئی تھی. عرس سیکیورٹی پر مامور نفری کی تعداد 2200 سے زائد تھی. 
عرس بابا فرید پر کیے جانے والے سیکیورٹی انتظامات کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی میں نے اپنی زندگی میں اس سے پہلے ایسے بہتر انتظامات نہیں دیکھے،عرس کے پر امن انعقاد اور بخیر و عافیت اختتام کا سارا کریڈٹ ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کو جاتا ہے.
پاکپتن پولیس کی جانب سے عرس پر 1 ڈی پی او، 1 ایس پی ، 5 ڈی ایس پیز ،12 انسپکٹرز ،55 سب انسپکٹرز ،77 اے ایس آئی، ہی" کانسٹیبلان، کانسٹیبلان اور لیڈی کانسٹیبلان نے ڈیوٹی سر انجام دی ۔ 
ساہیوال پولیس کی 20 لیڈی کانسٹیبلان نے عرس بابا فرید الدین پر ڈیوٹی سر انجام دی ۔ 
ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت کی جانب سے عرس بابا فرید پر دوسرے اضلاع، پنجاب کانسٹیبلری اور ٹریننگ کالجز سے ڈیوٹی آنے والی نفری کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر انتظامات کا مناسب بندوبست کیا گیا تھا، موسم کی شدت کے باعث نفری کے لیے پنکھوں اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا تھا،نفری کے لیے کھانے کے معیار کو چیک کرنے کے لیے ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے متعدد بار اچانک جوانوں کے کھانے کو چیک کیا اور جوانوں کے ساتھ مل کر کھانا کھایا۔

 ریسکیو 1122 افسران اور سول سوسائٹی نے بھرپور شرکت کی، تقریب میں عرس حضرت بابا فرید الدین میں اچھی کنٹریبیوشن پر پولیس افسران، دیگر اداروں کے افسران اور سول سوسائٹی میں شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں ۔ 

Advertisement
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ، 8 اہلکار زخمی

  • 14 hours ago
پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

پنجاب کےہسپتالوں میں طبی ماہرین تعینات کرنےکافیصلہ

  • 14 hours ago
یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

یمن سے اسرائیلی شہر ایلات پر ڈرون حملہ

  • 11 hours ago
چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

چمن میں بارڈر ٹیکسی اسٹینڈ پر دھماکا، 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی

  • 13 hours ago
وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل  جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی لندن آمد سے قبل جنیوا میں نواز شریف سے ملاقات، تاریخی دفاعی معاہدے سے آگاہ کیا

  • an hour ago
اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

اسرائیلی حملوں میں غزہ میں 48 فلسطینی شہید، جنوبی لبنان بھی نشانہ بنا

  • 12 hours ago
عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

عمر ایوب، شبلی فراز اور دیگر 14 پی ٹی آئی رہنماؤں کے اشتہارات جاری

  • 13 hours ago
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے ایک بار پھر غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی

  • an hour ago
روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

روس میں ایک بار پھر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ، سونامی الرٹ جاری

  • an hour ago
میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر

میرے کہنے پرمیئر لندن صادق خان کو شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا، امریکی صدر

  • 38 minutes ago
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2، شہری خوفزدہ

  • 12 hours ago
ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

ٹرمپ اور اسٹارمر کی مشترکہ پریس کانفرنس: مشرقِ وسطیٰ، یوکرین اور فلسطین پر اتفاق و اختلاف

  • 13 hours ago
Advertisement