Advertisement
ٹیکنالوجی

ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا انسان نما روبوٹس کی پیداوار کا اعلان

ایلون مسک نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ان کی کمپنی 2026 میں دوسری کمپنیوں کے لیے روبوٹس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی امید کر رہی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Jul 24th 2024, 4:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک کا  انسان نما روبوٹس کی پیداوار کا اعلان

امریکہ :امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نےکہا ہے کہ ان کی کمپنی آئندہ سال مقامی طور پر استعمال کے لیے انسان نما روبوٹس کی کم سطح پر پیداوار شروع کرے گی۔

ایلون مسک نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ ان کی کمپنی 2026 میں دوسری کمپنیوں کے لیے روبوٹس کی پیداوار میں اضافہ کرنے کی امید کر رہی ہے۔ ایلون مسک نے اپریل میں کہا تھا کہ ’’ٹیسلا‘‘ کا روبوٹ جسے ’’ آپٹمس ‘‘ کا نام دیا گیا ہے اس سال کے آخر تک فیکٹریوں میں کام کرنے کے قابل ہو جائے گا اور 2025 کے آخر میں فروخت کے لیے تیار ہوسکتا ہے۔ چند ماہ قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ 2024 کے آخر تک ان روبوٹس کو لانچ کریں گے۔

Advertisement