جی این این سوشل

پاکستان

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب

 کابینہ پائیدار ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزا فری داخلہ دینے کے لئے وزارت داخلہ کی سمری پر غور کیا جائے گا جب کہ ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری پر غور کیا جائے گا۔

 کابینہ پائیدار ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے گی جب کہ نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی سمری پر غور ہوگا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں وفاق کی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لئے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔

 

صحت

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا صوبے میں طبی سہولیات مزید بہتر بنانے کا عزم

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پربھی  زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی ٰ پنجاب کا صوبے میں طبی سہولیات مزید بہتر بنانے کا عزم


پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبے میں علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

آج لاہور میں چائلڈ لائف فائونڈیشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے زندگیوں کے تحفظ اور صحت کی خدمات کی بہتری کے لئے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے صحت کے شعبے میں جاری اصلاحات پربھی  زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ

عسکری اداروں نے واضح کیا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ، دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کا فیصلہ

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا، جس میں شرکا نے بنوں امن جرگہ کے بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی صدارت میں ہونے والے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے علاوہ بنوں جرگہ کے ارکان شریک ہوئے، ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس کے شرکا نے بنوں امن جرگہ کے بیشتر مطالبات سے اتفاق کیا ہے، بعد ازاں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت منعقدہ ایپکس کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گرد ہر صورت قابل مذمت ہیں، ان کے خلاف کارروائی ہوگی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اگر کوئی بھی مسلح غیرسرکاری شخص ملوث ہو تو اسے گرفتار کرکے کارروائی کی جائے۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق پولیس مسلح گروہ کے دفاتر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے گی، عسکری اداروں نے واضح کیا کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائی پولیس اور سی ٹی ڈی کرے گی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ بارڈر کے قریب ایسے علاقوں میں جہاں پولیس کارروائی نہ کرسکے وہاں فوج کی مدد لی جائے گی، پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ہر وقت گشت کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق موجودہ نفری اور گاڑیوں سے تمام صوبہ بشمول جنوبی اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر اضافی مدد فراہم کی جائے، نئی آسامیوں کی تخلیق میں جنوبی اضلاع کو ترجیح دی جائے، مشکوک علاقوں اور مدارس پر سی ٹی ڈی کارروائی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

عدالت کا عظمیٰ بخاری کو مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کا حکم

فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، درخواست میں موقف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا عظمیٰ بخاری کو مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر ایف آئی اے سے رجوع کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ نازیبا ویڈیو کے معاملے پر لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ فلک جاوید نامی خاتون نے درخواست گزار کی ٹوئٹر پر جعلی نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کیں، پہلے بھی فلک جاوید مختلف ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ فلک جاوید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے، عدالت ایف آئی اے کو مبینہ ویڈیو کی فوری تحقیقات کا حکم دے کر رپورٹ طلب کرے۔

دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کو ایف آئی اے سے رجوع کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام ثبوت ایف آئی اے کو دیں۔

لاہور ہائیکورٹ نے پٹیشن کے ساتھ عظمیٰ بخاری کی تصاویر سوشل میڈیا سے فوری ہٹانے کا حکم دے دیا اور درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کی ہدایت بھی کر دی۔

عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا کہ آپ قانون کے مطابق ایف آئی اے میں کمپلینٹ فائل کریں، جس پر عظمیٰ بخاری کے وکیل نے کہا کہ فلک جاوید ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہی ہے اس کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیئے کہ آپ ای سی ایل سے متعلق بھی درخواست متعلقہ اتھارٹی کو دیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll