Advertisement
پاکستان

شہباز شریف کا فلسطینی عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بیجنگ اعلامیے کا خیر مقدم

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے طویل عرصہ سے مصائب اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں دیکھا اور اس معاہدے سے پائیدار امن کے حصول کی امید پیدا ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 24 2024، 10:22 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شہباز شریف  کا فلسطینی عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بیجنگ اعلامیے کا خیر مقدم

وزیراعظم شہبازشریف نے سرکردہ فلسطینی گروپوں کے درمیان اتحاد اور متفقہ عبوری حکومت کی تشکیل کیلئے بیجنگ اعلامیہ کا خیر مقدم کیا ہے۔

سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے اس اہم سفارتی کامیابی پر عوامی جمہوریہ چین کو خصوصی طور پرسراہا۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے طویل عرصہ سے مصائب اور تکالیف کے سوا کچھ نہیں دیکھا اور اس معاہدے سے پائیدار امن کے حصول کی امید پیدا ہوئی ہے۔

وزیراعظم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے اور اسرائیل پردباؤ ڈالے کہ وہ بدترین ظلم وتشدد کا سلسلہ ختم کرے جس نے غزہ کو تباہ کردیا ہے اور گزشتہ 10ماہ کے دوران تقریبا 40ہزار فلسطینیوں کو شہید کیا ہے۔

شہبازشریف نے کہاکہ فلسطینی د ھڑوں کے درمیان اتحاد، امن، انصاف اور ریاست کے درجہ کے طور پرمضبوط اور موثر آواز کیلئے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہدمیں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement
Advertisement