Advertisement
پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا

احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کیسز کے لیے لارجر بنچ کی تشکیل تجویز کی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر جولائی 24 2024، 10:41 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کے کیسز میں لارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔

جسٹس محسن اختر کیانی کے سربراہی میں لارجر بنچ تشکیل دیا گیاجسٹس طارق محمور جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے،لارجر بنچ 30 جولائی سے لاپتہ افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

احمد فرہاد کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کیسز کے لیے لارجر بنچ کی تشکیل تجویز کی تھی،چیف جسٹس لاپتہ کیسز کی سماعت کرنے والے لارجر بینچ میں شامل نہیں ہیں ۔ 

Advertisement
Advertisement