Advertisement
علاقائی

کراچی :راشد منہاس روڈ پرپولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم سے متعدد افراد زخمی

کراچی میں راشد منہاس روڈ پر الہ دین پارک سے متصل شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے معاملے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 16 2021، 4:50 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

سپریم کورٹ کے حکم پر پولیس، رینجرز قانون نافذ کرنے والے ادارے ہیوی مشنری کے ہمراہ پویلین اینڈ کلب پہنچے تو وہاں موجود دوکانداروں نے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ تعمیرات مسمار کرنے سے قبل سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ دیکھایا جائے۔

سینئر ڈائریکٹر انکروچمنٹ بشیر صدیقی کا کہنا ہے کہ شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب سمیت اطراف میں تجاوزات کیخلاف ہر حال میں آپریشن کو مکمل کیاجائے گا جس کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں الہٰ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب اور پارک کے شاپنگ سینٹر کو 2 روز میں گرانے کا حکم دیا تھا۔ پیر 14جون کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں تجاوزات سے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی، جس میں چیف جسٹس گلزار احمد نے الہٰ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب کو غیرقانونی قرار دیا۔

کراچی: الٰہ دین پارک میں تجاوزات آپریشن، ہنگامہ، کئی زخمی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ غیرقانونی طور پر زمین کو تبدیل کرکے کمرشل بنادیا گیا، لہٰذا پولیس اور رینجرز کی مدد سے فوری کارروائی کی جائے۔

سپريم کورٹ کراچی رجسٹری نے گزشتہ روز کشمیر روڈ پر قائم تمام تجاوزات جن میں کے ڈی اے کلب، اسکواش کورٹ، سوئمنگ پول و دیگر تعمیرات شامل ہیں انہیں فوری گرانے کا حکم دیا تھا۔

کراچی: الٰہ دین پارک میں تجاوزات آپریشن، ہنگامہ، کئی زخمی

دوسری جانب کراچی سے الہ دین پارک سے متصل شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

Advertisement
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 8 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 3 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 18 منٹ قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 3 دن قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 26 منٹ قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
Advertisement