Advertisement
پاکستان

پنجاب میں کوروناویکسین کی کوئی کمی نہیں : ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور : صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کاکہنا ہے کہ صوبے بھر میں کورونا ویکسین کی کمی نہیں ہے ، تمام اضلاع میں ویکسین کی وافر مقدار موجود ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 16th 2021, 5:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد  کی  زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں اہم اجلاس میں صوبہ بھرمیں ویکسینیشن کے عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ڈاکٹریاسمین راشد  نے      اجلاس میں پنجاب میں ویکسینیشن عمل بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ  ڈپٹی کمشنرلاہورکے پاس اس  وقت 25ہزار کوروناویکسین کا اسٹاک موجودہے، تمام اضلاع میں ویکسین کی وافرمقدارموجودہے۔ 16جون سے این سی اوسی کی ہدایات کے مطابق ایکسپوسنٹرلاہورمیں بیرون ملک جانے والے 40سال سے کم عمرافرادکو آسٹرازینیکاویکسین لگانے کا آغازکررہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرزکو40سال عمرسے کم افرادکوآسٹرازینیکا ویکسین لگانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے مزید کہاکہ موبائل ویکسین یونٹس کے ذریعے بھی کوروناویکسین لگائی جارہی ہے۔حال ہی میں اضلاع کو16لاکھ ویکسین کی خوراکیں تقسیم کی گئی ہیں جبکہ  صوبہ بھرمیں روزانہ کی بنیادپر2لاکھ40ہزارسے زائد افرادکی ویکسینیشن کررہے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ پنجاب کے پاس فائزر ویکسین کی13000خوراکیں موجودہیں۔ فائزرویکسین مختلف بیماریوں میں مبتلا افرادکو ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائیگی۔ انہوں نے تسلی دیتے ہوئے کہاکہ  پنجاب کی عوام ویکسین بارے بالکل پریشان نہ ہوں۔

صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ تمام تحصیل ہیڈ کوراٹرزہسپتالوں میں ہفتے کے سات روزکے دوران24گھنٹے ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ لاہورمیں 57موبائل ویکسین کیمپس کے ذریعے ویکسین لگائی جارہی ہے۔ پنجاب میں ویکسینیشن کے عمل کو خودمانیٹرکررہے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ پنجاب میں 677ویکسینیشن سنٹرزکے ذریعے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔   تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز ویکسینیشن کا ہدف حاصل کررہے ہیں۔ پنجاب میں اگلے 3دن کیلئے ویکسین کا سٹاک موجودہےاور وفاقی حکومت پنجاب میں مزیدویکسین بھیج رہی ہے۔ بجٹ کےحوالے سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ  حکومت پنجاب نے تاریخی بجٹ پیش کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری سنادی۔ بیرون ملک جانے والے پاکستانی ویکسین کے حوالے  سے اب فکرمندنہ ہوں۔

خیال رہے کہ  پنجا ب میں لاہورسمیت مختلف شہروں میں کورونا ویکسین کی قلت کا سامنا ہے جسکی وجہ سے ویکسین کا عمل دو روز سے معطل ہے۔ شہریوں کو بتایا جارہا ہےکہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا 2 روز بعد ایکسپو سینٹرمیں ویکسین لگائی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔

Advertisement
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات

  • 10 گھنٹے قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 3 دن قبل
عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی

  • 2 گھنٹے قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • 2 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز

  • 2 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 3 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی

  • 41 منٹ قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • 2 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • 39 منٹ قبل
Advertisement