جی این این سوشل

دنیا

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے،چینی وزیر خارجہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے وینٹیانے میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔

چینی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ 10+3 تعاون منصوبہ بندی کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے، علاقائی اقتصادی انضمام میں پیش رفت جاری ہے، مالی اور غذائی تحفظ کا تعاون گہرا ہوتا جا رہا ہے اور ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون میں توسیع جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کی اقتصادی ترقی سست روی کا شکار ہے، جغرافیائی سیاسی صورتحال پیچیدہ ہے، مستحکم ترقی کا مطالبہ مضبوط ہوا ہے اور چیلنجز سے نمٹنے کی فوری ضرورت ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین علاقائی ڈھانچے میں آسیان کی مرکزیت کی حمایت جاری رکھنے اور 10+3 میکانزم کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کے لئے تمام فریقوں کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہے۔

ٹیکنالوجی

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر کام تیز کردیا گیا ہے ، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کی وزیر مملکت شزہ فاطمہ خواجہ نے کہاہے کہ حکومت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے اسلام آباد میں ملاقات میں کہا حکومتی نظم و نسق کوقومی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کے تحت ڈیجیٹلائز کیا جارہاہے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ قومی فائبرائزیشن پالیسی پر کام جاری ہے کیونکہ ایک طاقتور فائبرائزیشن والا ملک فائیو جی ٹیکنالوجی کیلئے ناگزیر ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سٹارٹ اپ ایکسچینج پروگرم شروع ہوسکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ: خان یونس سے 1 لاکھ 80 ہزار سے زائدفلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے خان یونس شہر کے ارد گرد چار روز تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے دوران ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد فلسطینی نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی امور( او سی ایچ اے )سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خان یونس کے علاقے میں حالیہ شدید لڑائی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ کے آغاز کے نو ماہ بعد غزہ بھر میں داخلی نقل مکانی کی نئی لہریں پیدا ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا ہےکہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد وسطی اور مشرقی خان یونس سے پیر اور جمعرات کی درمیانی شب بے گھر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیگرافراد اب بھی مشرقی خان یونس میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے اعداد وشمار کے مطابق غزہ کے 2.4 ملین افراد کی اکثریت لڑائی کی وجہ سے کم از کم ایک بار بے گھر ہو چکی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کا نیا حکم جاری کیا ہے۔ اس سے قبل پانچ اسرائیلی شہریوں کی لاشیں برآمد ہونے کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں نئی کارروائیوں کا انتباہ دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل : راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک

تل ابیب : اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر واقعے فٹبال میدان پر راکٹ حملے کے نتیجے میں کم از کم نو اسرائیلی شہری ہلاک ہو گئے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز نے کہا ہے کہ ایک راکٹ گولان کے اسرائیلی کنٹرول والے علاقے مجدل شمس پر گرا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور نوعمر افراد ہیں۔

بی بی سی نے کہا ہے کہ آئی ڈی ایف نے اس حملے کا الزام حزب اللہ پر عائد کیا لیکن حزب اللہ کے میڈیا آفس کے سربراہ محمد عفیف نے شمالی اسرائیل میں ”مجدل شمس کے واقعے سے کسی بھی تعلق“ کی تردید کی ہے اور گروپ کے ملوث ہونے کے تمام الزامات مسترد کر دئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll