کراچی : سندھ حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلئے مجموعی طور پر صحت کیلئے 172.08 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں 14 کھرب 77ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ حکومت سندھ نے شعبہ کی توسیع و پھیلاؤ کیلئے ایک مفصل لائحہ عمل پر کام کیا ہے اور اگلے مالی سال میں ہم درج ذیل کارگزاریاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کاکہنا تھا کہ آئندہ مالی سال 22-2021میں صحت کی خدمات کیلئے مختص شدہ 172.08 ارب رکھے گئے ہیں جبکہ صحت کی خدمات کیلئے بجٹ میں 29.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے، صوبے میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے 24.72 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ اس مختص میں ہیلتھ رسک الاؤنس بھی شامل ہے۔ صحت کے شعبہ میں مختلف سطح کی 964 اسامیاں تخلیق کی جائیں گی جبکہ ادویات کی خریداری کے لیے 18.32 بلین تجویز کیے گئے ہیں۔
مرادعلی شاہ نے کہاکہ کووڈ 19کے تناظر میں پی سی آر اور پی پی ای کی کٹس کی خریداری کیلئے 2بلین روپے رکھے گئے ہیں، وبائی صورتحال میں میڈیکل گیس (آکسیجن) کی خریداری کیلئے 646.22ملین روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے، جبکہ اگلے مالی سال میں ایم اینڈ آر فنڈز کیلئے 1.594بلین روپے کی رقم رکھی گئی ہے ۔ رواں مالی سال میں ایم اینڈ آر فنڈز کیلئے مختص رقم 1.254بلین تھی جس میں 27فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ کووڈ ریسپانس اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے پروگرام میں وفاقی اور سندھ حکومت نے 50فیصد رقم مختص کی ہے ، جس میں حکومتِ پاکستان 10.411بلین روپے اور حکومت سندھ 10.411بلین روپے دے گی جس کا مجموعی تخمینہ 20.822بلین روپے ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہم نے صحت عامہ کے اداروں کی استعداد اور کارکردگی کو مد نظر رکھا ہے، صحت عامہ کے اداروں کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی تجویز دی گئی ہے، اس ضمن میں پی پی ایچ آئی سندھ کیلئے 8.2بلین روپے مختص کیے گئے ہیں، ایس آئی یو ٹی کیلئے 7.1بلین روپے ، انڈس اسپتال کراچی کیلئے 4.5بلین بطور اسپیشل گرانٹ مختص کیے گئے ہیں۔ انڈس اسپتال کراچی کی گرانٹ میں 2.5بلین روپے انتظام کو چلانے اور 2 بلین روپے توسیع کیلئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کراچی کیلئے 6.1بلین روپے مختص کیے گئے ہیں (لیاری کراچی، لاڑکانہ، سیہون، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، مٹھی کیلئے ہیں ۔ بجٹ میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کیلئے 1.2بلین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کراچی کیلئے 365ملین روپے جبکہ 300ملین روپے کی رقم 10تھلیسیما سینٹرز ، 170ملین روپے کی رقم 10ڈائیلائسس سینٹر ز کے لیے مختص کی گئی ہے جن میں بدین، جیکب آباد، شکار پور، مٹھی، شہید بے نظیر آباد، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، کراچی اور عمر کوٹ شامل ہیں۔ رورل ہیلتھ سینٹرز کی تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی سطح پر اپ گریڈیشن کی جائی گی۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 3 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 7 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 4 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 3 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 3 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 3 گھنٹے قبل
