جی این این سوشل

پاکستان

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ گرفتار

تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی،    ٹی ایل پی کے نائب امیر  پر مقدمہ درج
چیف جسٹس پاکستان کو دھمکی، ٹی ایل پی کے نائب امیر پر مقدمہ درج

لاہور: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکی دینے پر تحریک لبیک کے نائب امیر  پیر ظہیرالحسن شاہ پر مقدمہ درج کر دیا گیا تھا ۔ 

ٹی ایل پی کے نائب امیر ظہیر الحسن شاہ کواسی مقدمے کی بنا پر  اوکاڑہ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ظہیر الحسن شاہ کے خلاف چیف جسٹس کو دھمکی دینے کا مقدمہ درج ہے، ظہیر الحسن احتجاج کے بعد اوکاڑہ میں چھپے ہوئے تھے۔ 

مقدمے میں انسداد دہشتگردی ایکٹ، مذہبی منافرت، فساد پھیلانے، عدلیہ پر دباؤ ڈالنے، اعلیٰ عدلیہ کو دھمکی، کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ پریس کلب کے باہر احتجاج میں پیر ظہیر الحسن نے اعلیٰ عدلیہ کے خلاف نفرت پھیلائی جس پر  ٹی ایل پی کے نائب امیر سمیت 1500 کارکنوں پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور ان کو گرفتار کیا گیا ۔ 

پولیس کے مطابق مقدمے میں اعلیٰ عدلیہ کودھمکی،کار سرکار میں مداخلت اور قانونی فرائض میں رکاوٹ ڈالنے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ 

 

علاقائی

ایف آئی اے سائبر کرائم کا بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن

مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف آئی اے سائبر کرائم کا بلوچستان 
 میں ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈاؤن

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کریک ڈائون کے دوران 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان زون کے ڈائریکٹر عمران محمود کی سربراہی میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی ،سوشل میڈیا اکائونٹس کی مانیٹرنگ اور تجزیے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی

مذکورہ ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر فیس بک، انسٹاگرام، ٹویٹر، ٹک ٹاک اور دیگر پلیٹ فارمز پر مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی کی ۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ بلوچستان نے ریاست مخالف مواد شئیر کرنے میں ملوث 924 سوشل میڈیا اکائونٹس کی نشاندہی کی۔

مذکورہ اکائونٹس کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو تفصیلات فراہم کر دی گئیں ۔رپورٹ کردہ اکائونٹس میں 487 فیس بک ، 190 ٹک ٹاک ، 147 ٹوئٹر ، 88 انسٹا گرام اور 12 دیگر ایپلیکیشن کے اکائونٹس شامل ہیں۔

ریاست مخالف عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملزمان کی نشاندہی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

اب تک 312 اکائونٹس کو پی ٹی اے کی جانب سے بلاک کیا گیا ہے ۔ریاست مخالف عناصر کے خلاف 14 انکوائریاں درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ایف آئی اے سائبر کرائم بلوچستان نے 28 مختلف سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کی نشاندہی کی ہے جنہیں ریاست مخالف عناصر کے ذریعے گمنام رابطوں اور پروپیگنڈے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی

انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہر دن نیا ریکارڈ قائم ، 100 انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے کے بعد تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ تیزی کا رحجان برقرار ہے، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 5 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 4 ہزار 559 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

روس کی طرف سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے کی پیشکش ، پاکستان آمادہ

بین الحکومتی کمیش کے اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روس کی طرف سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے کی پیشکش ،  پاکستان  آمادہ

پاکستان نے ماسکو کی پیشکش سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آئندہ ماہ سے رعایتی نرخوں پر خام تیل درآمد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 

ماسکو میں جاری بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) کے اجلاس کے دوران دونوں فریقین نے جنوری 2025 سے خام تیل کی تجارت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا جس کے تحت پاکستان ہر ماہ جی ٹو جی انتظام کے تحت ایک کارگو درآمد کرے گا۔ پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نئے معاہدے کے تحت ایک سال میں روس سے 12کارگو درآمد کرے گا۔ 

میڈیا رپورٹس کےمطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی ماسکو میں جاری آئی جی سی اجلاس کے دوران ادائیگی کے طریقہ کار میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اجلاس میں اس عزم کے ساتھ اتفاق کیا کہ وہ ایک ایسا ادائیگی کا نظام وضع کریں گے جو دونوں فریقین کے لیے قابل قبول ہو تاکہ دونوں ممالک کے درمیان لین دین آسانی سے ہو سکے۔ دونوں فریقین بینکنگ چینلز کے ذریعے ادائیگی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پر امید ہیں۔

اجلاس میں دیگر اہم امور پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جن میں پاکستان سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور روس تک ریلوے کنیکٹیویٹی، $3 بلین کے پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن (پی ایس جی پی) منصوبے کی تکمیل میں تاخیر اور دو طرفہ تجارت کو تیز کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ تاہم، اس سلسلے میں حتمی معاہدے آج طے پائیں گے جو پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق پی آر ایل روسی خام تیل، یورال، رعایتی نرخوں پر درآمد کرے گی، اور ریفائنری کو حاصل ہونے والا منافع اس کی اپگریڈیشن کے منصوبے کے لیے استعمال کیا جائے گا، اس کے علاوہ حکومت کے براؤن فیلڈ پالیسی کے تحت ملنے والی مراعات بھی شامل ہیں۔ پی ایس او کے پاس پی آر ایل کے 64 فیصد شیئرز ہیں، جبکہ باقی عوام، کچھ بینکوں، اور سرمایہ کاری کے اداروں کے پاس ہیں۔ پی ایس او کے شیئر ہولڈنگ میں سے حکومت کے پاس پی آر ایل کے صرف 32 فیصد شیئرز ہیں۔

روسی کارگو جہاز، جس میں پاکستان کے لیے ایک لاکھ  ٹن خام تیل تھا، جون 2023 کے پہلے حصے میں عمانی بندرگاہ دقم پہنچا، جہاں اسے دو چھوٹے جہازوں میں اتارا گیا جن میں سے ہر ایک میں 50 ہزار  ٹن خام تیل لے جانے کی گنجائش تھی۔

آئی جی سی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت وفاقی وزیر برائے پاور سردار اویس احمد خان لغاری نے کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll