جی این این سوشل

پاکستان

دھرنے میں رکاوٹ ڈالی تو حکومت کو گٹنے ٹیکنے پر مجبو رکردیں گے ، حا فظ نعیم

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو دھرنوں کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کا آپشن باقی ہے، ڈی چوک اور پارلیمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے، جب ہڑتال ہوگی تو ساری فیکٹریاں بھی بند ہوں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دھرنے میں رکاوٹ  ڈالی تو حکومت کو گٹنے ٹیکنے پر مجبو رکردیں گے ، حا فظ نعیم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے راولپنڈی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صورت پر امن رہنا چاہتے ہیں، رکاوٹیں کھڑی کی جائیں گی تو توڑی بھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمرانوں کے آئی پی پیز کے معاہدے ناجائز ہیں، نااہلی آپ کی تو پیسے عوام کیوں دیں؟ عوام پر بجلی کے بم گر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو دھرنوں کا اعلان کیا ہے، ہڑتال کا آپشن باقی ہے، ڈی چوک اور پارلیمنٹ کا آپشن بھی کھلا ہے، جب ہڑتال ہوگی تو ساری فیکٹریاں بھی بند ہوں گی۔

 وزیراعظم پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب! ہمارا موڈ سمجھ لیں، ریلیف لینے آئے ہیں، مطالبات کو مان لیں اسی میں بھلائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیں گے، کنٹینرز ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، یہ چاہتے ہیں کہ آئی پی پیز کا دھندا چلتا رہے۔

 

تجارت

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، آج بھی مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور میں گزشتہ تین دنوں میں مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں 43 روپے کی کمی ہوئی ہے، آج سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کے نرخ 432 روپے مقرر کئے گئے ہیں۔

زندہ برائلر مرغی کے نرخ میں بھی گزشتہ روز کی نسبت آج 10 روپے کی کمی کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 284 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 298 روپے کلو ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد مرغی کا گوشت 460 روپے کلو فروخت ہوتا رہا، لاہور میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، فی درجن قیمت 350 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان تحریک انصاف کا آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان تحریک انصاف کا  آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پیپلز پارٹی (پی پی) اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت سرگرم ہیں ۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں اپنے کارکنوں کی غیرقانونی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہے، جو جمہوریت کے اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی نے بلوچستان اسمبلی سے پابندی کی قرارداد کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا خیبرپختونخوا میں کوئی مینڈیٹ نہیں اور وہاں کی عوام کی نمائندگی صرف پی ٹی آئی کے پاس ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ

عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں جب کہ وزیر اطلاعات و ثقافت متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات عظمیٰ زاہد بخاری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئی ہیں۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو حادثہ لاہور کے علاقے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے پیش آیا ، حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا ہے تاہم عظمی بخاری اور ان کا ڈرائیور محفوظ رہے ہیں، ان کی گاڑی کو جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی جاتے ہوئے جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے حادثہ پیش آیا ہے۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب کے لیے جارہی تھیں جب کہ وزیر اطلاعات و ثقافت متبادل گاڑی میں پنجاب یونیورسٹی کے لیے روانہ ہوگئی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll