اسلام آباد: وزارت قومی صحت کی جانب سے آسٹرازینیکا کرونا ویکسین کے استعمال سے متعلق عبوری گائیڈ لائنز جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قومی صحت نے آسٹرازینیکا کورونا ویکسین کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق 40 سال سے زائد حاملہ، اور دودھ پلانے والی مائیں آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتی ہیں، 18 سال، اور اس سے زائد عمر کے افراد آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
بیرون ملک پہلی ڈوز لگوانے والوں کو آسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی، بیرون ملک سفر کے منتظر افراد کو بھی آسٹرازینیکا ویکسین لگائی جائے گی، ذیابطیس، ہائپر ٹینشن، اور امراض قلب کے شکار افراد بھی آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ٹرانسپلانٹ کرانے والے مریض 3 ہفتے بعد آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں، جب کہ کیموتھراپی والے مریض 28 دن بعد آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔
کورونا کی معمولی علامات والے مریض بھی آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں، اسی طرح کورونا سے صحت یاب افراد آسٹرازینیکا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔40سال سے کم عمر خواتین کو آسٹرازینیکا ویکسین نہیں لگائی جا سکتی، شدید الرجی کے شکار افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین نہیں لگائی جائے گی، 18 سال سے کم عمر افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین نہیں لگائی جا سکتی۔
گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ آسٹرازینیکا کرونا ویکسین کی شیلف لائف 6 ماہ ہے، اسے 2 تا 8 سینٹی گریڈ پر رکھا جائے گا، اس ویکسین کو فریز نہ کیا جائے، اور سورج کی روشنی سے محفوظ رکھا جائے، نیز ویکسین کی اسٹوریج مقررہ درجہ حرارت پر یقینی بنائی جائے۔
پہلی ڈوز پر کلاٹنگ کی شکایت والے افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین نہ لگائی جائے، بخار میں مبتلا افراد کو آسٹرازینیکا ویکسین نہیں لگائی جائے گی۔
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 9 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 10 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 9 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 9 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 9 گھنٹے قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 13 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل




