9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کےاوسان خطا ہوگئے، بیرسٹر سیف
جوڈیشل کمیشن کے قیام پر لیگی رہنماوں بالخصوص مریم نواز کی چیخیں نکل رہی ہیں، مشیر اطلاعات کے پی


پی ٹی آئی رہمان اور مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پرجوڈیشل کمیشن بنانے پرمسلم لیگ ن کےاوسان خطا ہوگئے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں بیرسٹرسیف نے کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر مسلم لیگ ن کے اوسان خطا ہوگئے ہیں،جوڈیشل کمیشن کے قیام پر لیگی رہنماوں بالخصوص مریم نواز کی چیخیں نکل رہی ہیں،لیگی رہنما جوڈیشل کمیشن پر بے جا تنقید کررہے ہیں، بے جا تنقید کا مطلب ہے کہ دال میں کچھ کالا نہیں بلکہ پوری دال ہی کالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی جعلی حکومت خود بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کے لئے تیار نہیں اور صوبے کے جوڈیشل کمیشن پر بھی تنقید کررہے ہیں۔ بانی چیئرمین عمران خان نے پہلے دن ہی کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،9 مئی کو جواز بناکر مینڈیٹ چور سرکار نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کی بھی ناکام کوشش کی ہے۔
مشیر اطلاعات کے پی نے مزید کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کی طرح پی ٹی آئی 9 مئی کیسز میں بھی سرخرو ہو گی، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ جوڈیشل کمیشن رپورٹ مسلم لیگ ن کے سیاسی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا، فارم 47 کی جعلی حکومت کا پی ٹی آئی کے خلاف ہر حربہ ناکام ہوگیا ہے، جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ کے بعد جعلی حکومت کو ایک ایک زیادتی کا حساب دینا ہوگا۔

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- a day ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- a day ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 6 hours ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 4 hours ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- a day ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- a day ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 5 hours ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- a day ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 4 hours ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- a day ago

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- a day ago





