31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن


ملک بھر کی ہول سیل گروسریز ایسوسی ایشن کی جانب سے ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف ہڑتال کا اعلان کردیا گیا۔
ہول سیل گروسریز ایسوسی بھی ٹیکسز کی بھرمار کے خلاف میدان میں آگئی، ودہولڈنگ ٹیکسز کیخلاف پورے پاکستان میں 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
ہول سیلر گروسریز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک بھرکی غلہ منڈی، دال فیکٹریز اور پرچون مارکیٹ بند رہیں گی،ہول سیلر گروسریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 31 جولائی سے 2 اگست تک ہڑتال کی جائے گی، ہمارا احتجاج ٹیکسز کے ختم ہونے تک جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کیخلاف فلور ملز مالکان کی جانب سے بھی ملک گیرہڑتال کی گئی تھی جس کی وجہ سے ملک میں عوام کو آٹا خریدنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ہڑتال کے باعث ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل بند ہوگئی تھی اور دو دن تک گندم کی کرشنگ اور گرائنڈنگ روکی ہوئی تھی،کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے بیشتر شہروں میں ملز سے مقامی مارکیٹس کو آٹے کی ترسیل مکمل طور پر بند رہی تھی۔
پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس ایجنٹ نہیں بن سکتے، ود ہولڈنگ ٹیکس واپس لیں، ٹیکسز کے خلاف احتجاج جاری رہے گا۔

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 2 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- ایک گھنٹہ قبل

پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت عازمین آج سے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں، وزارت مذہبی امور
- 5 گھنٹے قبل

معروف بھارتی گلوکار زوبین گرگ اسکوبا ڈائیونگ کے دوران انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان ویمن فٹبال کلب ٹیم پہلی مرتبہ بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لے گی
- 5 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 37 منٹ قبل

آئی فون کی خریداری کیلئے دنیا کے مختلف شہروں میں لمبی قطاریں لگ گئیں
- 5 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 3 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل گانا جاری کردیا
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 13 منٹ قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 2 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 2 گھنٹے قبل