حکومت چاہتی ہے دھرنا ختم ہو لیکن حکومت کو واضح کہا ہے کہ دھرنا ختم کرنا ممکن نہیں،مذاکرات بھی جاری رہیں گے

راولپنڈی: حکومتی اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹی کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور مکمل ہوگیا، ٹیکنیکل کمیٹیوں نے بجلی کی قیمتوں اور ٹیکسسز کے بارے میں بات کی، جماعت اسلامی نے مذاکرات جاری رکھنے کا یقین دلایا تاہم دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دھرنہ دیے بیٹھی جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ہوا۔ حکومتی وفد میں امیر مقام اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری شامل تھے جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں چار رکنی وفد اڑھائی گھنٹے تک کمشنر آفس راولپنڈی میں موجود رہا۔
مذاکرات میں عطا تارڑ شامل نہ ہوسکے اور فون پر رابطہ کیا۔ مذاکرات میں حکومتی ٹیکنیکل کمیٹی نے بین الاقوامی معاہدوں سمیت ٹیکسسز کے مختلف امور پر جماعت اسلامی کی کمیٹی کو بریفنگ دی۔ مذاکرات تقریباً 3 گھنٹے جاری رہے۔
حکومتی کمیٹی کے دو اراکین اسپیشل سیکرٹری راشد مجید اور ممبر ایف بی آر آئی آر میر بادشاہ سمیت ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ بھی کمشنر آفس راولپنڈی موجود رہے۔ وفود کے مابین مخلتف امور پر بات چیت ہوئی۔ دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات ہوئے اور مکمل ہونے پر فریقین روانہ ہوگئے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ آج کے راؤنڈ میں شامل نہیں رہے۔
مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جماعت اسلامی کمیٹی کے سربراہ اور مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت سے آئی پی پیز کے فرانزک آڈٹ کی بات کی ہے، حکومتی ٹیکنکل کمیٹی کے پاس بھی ہمارے مطالبات کو رد کرنے کا کوئی جواز نہ تھا حکومت چاہتی ہے دھرنا ختم ہو لیکن حکومت کو واضح کہا ہے کہ دھرنا ختم کرنا ممکن نہیں،مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے فون پر بات ہوئی تھی، عطا تارڑ کو وزیر اعظم نے کسی میٹنگ کے لیے بھجوا دیا تھا، مذاکرات میں حکومت کی سنجیدگی دکھائی نہ دیتی تو ہم یہاں موجود نہ ہوتے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف ملنا چاہیئے، یہ کمیٹی کمیٹی کا کھیل نہیں چل سکتا، یہ دو جمع دو کا کام ہے، بجلی پٹرول کی قیمت کم کریں، یہ بات واضح اور دوٹوک ہے، حکومتی کمیٹی سے کہا ہے کہ بجلی کی اصل لاگت وصول کریں۔

کوئی بھی حکومت بلدیاتی انتخابات بروقت کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی،الیکشن کمیشن
- 17 گھنٹے قبل

افغان دارالحکومت کابل میں دھماکا، سات افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- 12 گھنٹے قبل

معروف اداکار رانا آفتاب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
- 11 گھنٹے قبل

جدید ٹیکنالوجی ویلیو ایڈیشن اور زرعی برآمدات میں اضافے سےپاکستان تجارتی سرپلس حاصل کر سکتا ہے،وزیر اعظم
- 12 گھنٹے قبل

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 15 گھنٹے قبل

اسحا ق ڈار کی مصر ی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

سانحہ گل پلازہ، لاپتہ افراد کی نئی فہرست جاری،تعداد 73 تک پہنچ گئی
- 17 گھنٹے قبل

سی ٹی ڈی کی کوئٹہ میں کامیاب کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 5 دہشتگرد جہنم واصل
- 10 گھنٹے قبل

ضلع دادو کے علاقے میہڑ میں گلے کی بیماری میں مبتلا 3 بچے انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل
کوشش ہے فروری کے آخر تک فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کر دیں،شزا فاطمہ
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے،سابق امریکی سفیر کا دعویٰ
- 16 گھنٹے قبل

’مجھے بچالو، میں مرنا نہیں چاہتا‘، گل پلازہ میں پھنسے نوجوان کی بھائی کو آخری کال
- 17 گھنٹے قبل













