Advertisement
پاکستان

ن لیگ سے حکومت بنانا مجبوری تھی ، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو آفر کی تھی کہ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہمیشہ کی طرح الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا ہے، ملک موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 1st 2024, 6:02 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
ن لیگ سے حکومت بنانا مجبوری تھی ، گورنر پنجاب

فیصل آباد :گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے  کہا ہے ہم حکومت کے ساتھ نہیں ہیں ،ن لیگ کے ساتھ ہمارا محبت کا نہیں مجبوری کا الائنس ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق   گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے  فیصل آباد میں  پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پارٹی رہنماؤں، تاجروں، صنعتکاروں سے ملاقاتیں کی ہیں، ملک اس وقت مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے، یہ مناسب نہیں کہ ہم گورنر ہاؤس میں بیٹھ کر صرف عوام کی پریشانی کو دیکھتے رہیں۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے پی ٹی آئی کو آفر کی تھی کہ پنجاب میں حکومت بنائیں، ہمیشہ کی طرح الیکشن کے بعد دھاندلی کا شور مچتا ہے، ملک موجودہ صورتحال میں نئے الیکشن کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے صرف حکومت میں آئینی عہدے لئے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کا نمائندہ ہوں۔  

 

Advertisement