Advertisement
پاکستان

طورخم بارڈر پر ویزے کی شرط بحال، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

جنوری سے 31 جولائی تک افغان حکام کی درخواست پر ویزے کی شرط میں نرمی برتی گئی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 1 2024، 6:20 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
طورخم بارڈر پر ویزے کی شرط بحال، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پشاور: پاک افغان طورخم بارڈر پر ایک بار پھر ویزے کی شرط عائد کر دی گئی ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق بغیر ویزے اور دیگر ضروری دستاویزات کے مال بردار گاڑیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس نئی پابندی کے بعد بارڈر کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت متاثر ہوگی۔

واضح رہے کہ جنوری سے 31 جولائی تک افغان حکام کی درخواست پر ویزے کی شرط میں نرمی برتی گئی تھی۔ تاہم، یکم اگست سے یہ شرط دوبارہ نافذ کر دی گئی ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز اب ویزے کی درخواست دے سکتے ہیں اور ان درخواستوں پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگا۔

Advertisement