جی این این سوشل

پاکستان

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل

جسٹس میاں گل حسن، جسٹس ارباب محمد طاہر آج کیس کی سماعت کریں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کےخلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن، جسٹس ارباب محمد طاہر آج کیس کی سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس عامر فاروق کے کیس سننے پراعتراض کیا تھا۔

25جولائی کوچیف جسٹس عامرفاروق، جسٹس ثمن رفعت نے سماعت کی تھی۔ جسٹس ثمن رفعت امتیاز تعطیلات کی وجہ سے دستیاب نہیں تھیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیازکا 2 رکنی بنچ دستیاب نہیں تھا۔

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری چیلنج کر رکھی ہے۔

دنیا

بی جے پی کے 18 ممبرز کو اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینکوا دیا گیا

احتجاجی دھرنا دینے کے باعث ممبران کو 2 روز کےلئے معطل بھی کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بی جے پی کے 18 ممبرز کو اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینکوا دیا گیا

بی جے پی کے 18 ممبرز کو اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینکوا دیا گیا جبکہ احتجاجی دھرنا دینے کے باعث ممبران کو 2 روز کےلئے معطل بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کی اسمبلی میں گزشتہ 2 دنوں سے ہنگامی آرائی جاری ہے، جہاں اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ جھاڑ کھنڈ سے کئی مسائل پر جواب طلبی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے اسپیکر روندرا ماہاتو کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18ارکان اسمبلی کو 2 روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے، اسپیکر کی جانب سے معطلی کا فیصلہ ارکان کے اسمبلی میں ہی بطور احتجاج نیند پوری کرنے کے باعث کیا گیا۔ 

اراکین کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا تھا، تاہم اسمبلی کی سکیورٹی کی جانب سے چڑھائی کرتے ہوئے بی جے پی کے اراکین کو اٹھا کر کوریڈورز میں پھینک دیا گیا تھا۔ جس کے بعد اراکین کی جانب سے اسمبلی کے باہر ہی دھرنا شروع کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محکمہ موسمیات کی یکم سے 6 اگست تک ملک بھرمیں شدید بارشوں کی پیش گوئی

31 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی  یکم سے 6 اگست تک ملک بھرمیں شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے یکم سے 6 اگست تک ملک بھرمیں شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحب زاد خان نے کہا ہے کہ آج سے چھ اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، پہلا سلسلہ اگست کی 6 تاریخ تک اور دوسرا سلسلہ 7 تا 15 اگست جاری رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ مون سون کے دو ماہ ابھی باقی ہیں لاہور میں بہت زیادہ بارش ہوئی جس کی پیش گوئی ہم نے پہلے کردی تھی، لاہور ائیرپورٹ پر آج بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، 44 برس بعد لاہور میں 360 ملی میٹر بارش محض پانچ چھ گھنٹے میں ریکارڈ ہوئی ہے۔

صاحبزاد خان نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقے بارشوں کی زد میں ہیں، مون سون کے سیزن میں جولائی کے مہینے میں سات فیصد بارشیں کم ہوئی ہیں، ابھی تک سب سے زیادہ بارش 662 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے٫ جولائی کے مہینے میں بارش کے پانچ سلسلے ہوئے۔

ڈی جی موسمیات نے کہا کہ ہمارے ڈیموں میں ابھی پانی کی گنجائش موجود ہے، اگر بارشیں زیادہ ہوتی بھی ہیں تو سیلاب کا بہت زیادہ خطرہ نہیں ہے، تربیلا ڈیم میں پانی 77.7 فیصد بھرچکا ہے، منگلاڈیم میں 60.3 فیصد پانی بھر چکا ہے، بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو چناب میں سیلاب کا خدشہ ہوسکتا ہے، سیلاب کے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، وسطی و جنوبی پنجاب اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے جب کہ 4 اور 5 اگست کو سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اسرائیل یہ جرم امریکی انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر نہیں کرسکتا، ایران

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعداقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ایران نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی حملے کی مذمت اور اس پر پابندیاں عائد کرے۔ ایرانی مندوب نے کہا تہران نے ہمیشہ تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن جواب دینےکا حق رکھتا ہے، اسرائیل یہ جرم امریکی انٹیلی جنس سپورٹ کے بغیر نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیوں کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، اسماعیل ہنیہ کا قتل اسرائیلی دہشت گردی کا ایک اور ثبوت ہے۔

فلسطینی مندوب نے کہا سلامتی کونسل جنگ بندی نافذ کرنے میں اپنے فرض میں ناکام رہی، اسرائیل کو بغیر کسی پابندی یا نتائج کے یہ جنگ لڑنے کی اجازت ہے، تشدد اور دہشت گردی اسرائیل کی اہم اور واحد کرنسی ہیں۔

لبنانی مندوب نے کہا اسرائیل کی جارحیت ہمارے دارالحکومت بیروت تک پہنچ رہی ہے، لبنانی حکومت اور عوام اسرائیل کےساتھ جنگ نہیں چاہتے۔

چینی سفیر نے کہا غزہ جنگ بندی میں ناکامی خطے میں کشیدگی کا سبب ہے، برطانوی مندوب نے کہا امن جنگ سے نہیں مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll