جی این این سوشل

پاکستان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج

جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری سنیارٹی اصول کے خلاف ہوئی ہے، درخواست گزار

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ  کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سنیارٹی اصول کے خلاف چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی تقرری سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری کے خلاف درخواست پاکستان بار کونسل کے ممبر شفقت محمود چوہان کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی تقرری سنیارٹی کے اصول کے خلاف ہے اس لیے غیر آئینی ہے۔ الجہاد ٹرسٹ کیس میں سنیارٹی کا اصول طے ہوچکا ہے۔ عدالت جونئیرجج کی بطور چیف جسٹس تقرری کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ جسٹس عالیہ نیلم نے 11 جولائی 2024 کو لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

جسٹس عالیہ نیلم 2013 میں لاہور ہائی کورٹ کی ایڈیشنل جج کے طور پر تعینات ہوئیں۔ انہوں نے 16 مارچ 2015 کو بطور مستقل جج حلف اٹھایا۔ جسٹس عالیہ پنجاب میں انسداد دہشت گردی عدالت کی پہلی خاتون ایڈمینسٹریٹو جج بھی  رہ چکی ہیں۔

جسٹس عالیہ نیلم نے پنجاب میں ای کورٹس میں ٹرائل کے دوران شواہد اور بیانات ریکارڈ کرنے کے لیے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کی تیاری میں اہم کردار ادا کیا۔

علاقائی

حکومت پنجاب کا خطرناک دہشت گردوں کے سَر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

خطرناک دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی، ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت پنجاب کا خطرناک دہشت گردوں کے سَر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

محکمہ داخلہ پنجاب نے خطرناک دہشت گردوں کے سَر کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پیر کو اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں خطرناک دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے بھاری انعامی رقم رکھی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق خطرناک مجرمان کے سَر کی قیمتوں میں اضافہ کئی سال سے زیر التواء تھا، سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اور دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت   میں سیکڑوں روپے کا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے بعد جمعرات کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 54 ہزار 900 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 536 روپے ہوگئی۔

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اے پی جی جے ایس اے کے مطابق دن کے دوران 17 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس قیمت 2،432 ڈالر ہوگئی ہے۔ دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 600 روپے اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں 2 لاکھ 54 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

مشرقی سوڈان میں البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، ترجمان سوڈانی فوج

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرقی سوڈان میں  البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

سوڈانی فوج کے سربراہ تقریب کے دوران ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے جنرل عبدالفتح برہان کے ڈرون حملے میں بال بال بچنے کی تصدیق کی ہے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل فتح بھی موجود تھے جو حملے میں بال بال بچ گئے۔

ترجمان کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد علاقہ فوج کے کنٹرول میں ہے, پیرا ملٹری ریپڈ فورس (آر ایس ایف) گزشتہ 16 ماہ سے ملک پر کنٹرول کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کو کچل دیں گے، اب کوئی بات چیت ہوگی اور نہ وہ ہتھیار ڈالیں گے۔

دوسری جانب آر ایس ایف کے قانونی مشیر کا کہنا ہےکہ ان کا گروپ اس کارروائی کا ذمہ دار نہیں اور وہ آئندہ ماہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll