جی این این سوشل

پاکستان

حکومت کو کاروبار کرنے کی بجائے سستی بجلی فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے، اعجاز گوہر 

اگر بجلی کے بل میں کمی نہیں کی گئی تو ملک میں معاشی بحران پیدا ہو جائے گا، سابق وفاقی وزیر تجارت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حکومت کو کاروبار کرنے کی بجائے سستی بجلی فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے، اعجاز گوہر 
حکومت کو کاروبار کرنے کی بجائے سستی بجلی فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے، اعجاز گوہر 

اسلام آباد : سابق وفاقی وزیر تجارت اعجاز گوہر نے ملک میں بجلی کے بڑھتے ہوئے بلز کے خلاف سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو کاروبار کرنے کی بجائے عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے پر توجہ دینی چاہیے۔

ایک پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے کہا کہ ملک میں بجلی کے بل غیرمعقول حد تک بڑھ گئے ہیں اور اس سے عوام اور صنعت دونوں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بجلی کے بل میں جو رقم وصول کی جا رہی ہے وہ اصل لاگت سے کہیں زیادہ ہے۔

سابق وزیر نے کہا کہ کئی بجلی گھر بند پڑے ہیں لیکن ان سے متعلق اخراجات عوام پر مسلط کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کا فرانزک آڈٹ کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس سے پتہ چلے گا کہ عوام سے کتنا زیادہ پیسہ وصول کیا جا رہا ہے۔

اعجاز گوہر نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے یونٹ کی قیمت میں کم از کم 16 روپے کا کمی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بجلی کے بل میں کمی نہیں کی گئی تو ملک میں معاشی بحران پیدا ہو جائے گا۔

اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اے پی سی سی آئی) کے عہدیدار بھی موجود تھے جنہوں نے اعجاز گوہر کی باتوں کی حمایت کی۔

پاکستان

محکمہ موسمیات کی یکم سے 6 اگست تک ملک بھرمیں شدید بارشوں کی پیش گوئی

31 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، محکمہ موسمیات

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ موسمیات کی  یکم سے 6 اگست تک ملک بھرمیں شدید بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے یکم سے 6 اگست تک ملک بھرمیں شدید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات صاحب زاد خان نے کہا ہے کہ آج سے چھ اگست تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، پہلا سلسلہ اگست کی 6 تاریخ تک اور دوسرا سلسلہ 7 تا 15 اگست جاری رہنے کی توقع ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ مون سون کے دو ماہ ابھی باقی ہیں لاہور میں بہت زیادہ بارش ہوئی جس کی پیش گوئی ہم نے پہلے کردی تھی، لاہور ائیرپورٹ پر آج بارش کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے، 44 برس بعد لاہور میں 360 ملی میٹر بارش محض پانچ چھ گھنٹے میں ریکارڈ ہوئی ہے۔

صاحبزاد خان نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقے بارشوں کی زد میں ہیں، مون سون کے سیزن میں جولائی کے مہینے میں سات فیصد بارشیں کم ہوئی ہیں، ابھی تک سب سے زیادہ بارش 662 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے٫ جولائی کے مہینے میں بارش کے پانچ سلسلے ہوئے۔

ڈی جی موسمیات نے کہا کہ ہمارے ڈیموں میں ابھی پانی کی گنجائش موجود ہے، اگر بارشیں زیادہ ہوتی بھی ہیں تو سیلاب کا بہت زیادہ خطرہ نہیں ہے، تربیلا ڈیم میں پانی 77.7 فیصد بھرچکا ہے، منگلاڈیم میں 60.3 فیصد پانی بھر چکا ہے، بارشوں کا سلسلہ جاری رہا تو چناب میں سیلاب کا خدشہ ہوسکتا ہے، سیلاب کے ممکنہ خدشے سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، وسطی و جنوبی پنجاب اور پشاور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے جب کہ 4 اور 5 اگست کو سندھ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے، اس حوالے سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 24 افراد جاں بحق

پشاور : خیبرپختونخوا میں گزشتہ 3 روز کے دوران بارش کے باعث مختلف واقعات میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 17 زخمی ہوگئے ہیں ۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق بارش کی وجہ سے کوہاٹ، پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں تہتر مکان مکمل تباہ ہوئے جبکہ ستتر مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے ،ضلعی انتظامیہ اور امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امداد اور بچائو کی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

عوام کسی بھی ہنگامی صورت میں ہیلپ لائن نمبر1700 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

بی جے پی کے 18 ممبرز کو اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینکوا دیا گیا

احتجاجی دھرنا دینے کے باعث ممبران کو 2 روز کےلئے معطل بھی کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بی جے پی کے 18 ممبرز کو اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینکوا دیا گیا

بی جے پی کے 18 ممبرز کو اٹھا کر اسمبلی سے باہر پھینکوا دیا گیا جبکہ احتجاجی دھرنا دینے کے باعث ممبران کو 2 روز کےلئے معطل بھی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریاست جھاڑ کھنڈ کی اسمبلی میں گزشتہ 2 دنوں سے ہنگامی آرائی جاری ہے، جہاں اپوزیشن اراکین کی جانب سے وزیر اعلیٰ جھاڑ کھنڈ سے کئی مسائل پر جواب طلبی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑ کھنڈ اسمبلی کے اسپیکر روندرا ماہاتو کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے 18ارکان اسمبلی کو 2 روز کے لیے معطل کردیا گیا ہے، اسپیکر کی جانب سے معطلی کا فیصلہ ارکان کے اسمبلی میں ہی بطور احتجاج نیند پوری کرنے کے باعث کیا گیا۔ 

اراکین کی جانب سے دھرنا دیا جا رہا تھا، تاہم اسمبلی کی سکیورٹی کی جانب سے چڑھائی کرتے ہوئے بی جے پی کے اراکین کو اٹھا کر کوریڈورز میں پھینک دیا گیا تھا۔ جس کے بعد اراکین کی جانب سے اسمبلی کے باہر ہی دھرنا شروع کر دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll