جی این این سوشل

دنیا

مشرقی سوڈان میں البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے

فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے، ترجمان سوڈانی فوج

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مشرقی سوڈان میں  البرہان ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سوڈانی فوج کے سربراہ تقریب کے دوران ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوڈانی فوج کے ترجمان نے جنرل عبدالفتح برہان کے ڈرون حملے میں بال بال بچنے کی تصدیق کی ہے۔

سوڈانی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کی گریجویشن تقریب کے دوران جابیت بیس پر دو ڈرون حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوئے جب کہ تقریب میں فوج کے سربراہ جنرل فتح بھی موجود تھے جو حملے میں بال بال بچ گئے۔

ترجمان کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد علاقہ فوج کے کنٹرول میں ہے, پیرا ملٹری ریپڈ فورس (آر ایس ایف) گزشتہ 16 ماہ سے ملک پر کنٹرول کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔

حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جنرل عبدالفتح نے کہا کہ وہ بات چیت کے امکان کو مسترد کرتے ہیں اور اپنے مخالفین کو کچل دیں گے، اب کوئی بات چیت ہوگی اور نہ وہ ہتھیار ڈالیں گے۔

دوسری جانب آر ایس ایف کے قانونی مشیر کا کہنا ہےکہ ان کا گروپ اس کارروائی کا ذمہ دار نہیں اور وہ آئندہ ماہ امریکا کی ثالثی میں ہونے والی بات چیت کے لیے تیار ہے۔

پاکستان

تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس بلانے کا اعلان

عوام 5 اگست کوصوابی پہنچیں اور عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں، عمر ایوب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تحریک انصاف کا گرینڈ الائنس بلانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ آئندہ 2 ہفتےمیں گرینڈ الائنس بلانے جارہے ہیں، گرینڈالائنس کیلئے تمام جماعتوں سے رابطے ہوں گے۔

اڈیالہ جیل کے باہر اسد قیصر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ عوام 5 اگست کوصوابی پہنچیں اور عمران خان سے محبت کا ثبوت دیں۔ ہمارے اتحاد کا نام تحریک تحفظ آئین پاکستان ہے۔

عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ پی پی اورن لیگ کےپاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کے خرچے بڑھ گئے ہیں۔ عوام پرٹیکس اور بوجھ بڑھ رہے ہیں جبکہ اپنےلئےمزے ہیں ۔

اپوزیشن لیڈر نے بتایا کہ پی ٹی آئی دورمیں ایوان صدراوروزیراعظم ہاؤس کے خرچے کم کیے تھے بشریٰ بی بی کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کو کس جرم میں جیل میں رکھا گیا ہے، بشریٰ بی بی کا جرم کیا ہے؟ بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےاسماعیل ہنیہ کی شہادت پرافسوس کااظہارکیا، حماس رہنما کو ایران کی سرزمین پر شہید کرنے سے مسلمانوں میں غم وغصہ ہے، مغربی ممالک اسرائیلی جارحیت پرکیوں خاموش ہیں؟ کیا اسرائیل کوکوئی روکنےوالا نہیں ہے؟ عالمی برادری اسرائیل کوفلسطینیوں کے قتل عام سے روکے۔

اسد قیصر نے کہا کہ ان تمام جماعتوں کوملائیں گےجورجیم چینج کےخلاف ہیں، جوسڑکوں پرتحریک چلارہے ہیں ہم ان کواکھٹا کریں گے۔ تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ہم جماعت اسلامی کے دھرنے اور مطالبات کی حمایت کرتے ہیں یہ ملک آئین وقانون کے مطابق چلے گا، مہنگائی اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ قبول نہیں کریں گے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ جب تک آئین پر تمام سیاسی جماعتیں عمل نہیں کریں گی ملک آگے نہیں بڑھے گا۔یہ ملک آئین و قانون کے مطابق چلے گا ، ہمیں کسی صورت بجلی بلوں میں اضافہ قبول نہیں ہے۔ آج سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات چیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کےمطالبات کو سپورٹ کرتی ہے ۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

لاہور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے  سے بچی سمیت 4 افراد جاں بحق

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں ریکارڈ بارش کے دوران کرنٹ لگنے، چھتیں اور دیواریں گرنے کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

لاہور کی نشاط کالونی میں بارش کے پانی سے بجلی کے پول میں کرنٹ آنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، نوجوان گھر کے لیے ناشتہ لے کر جارہا تھا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ دوسرا واقعہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں چونگی امر سدھو نیازی چوک پر پیش آیا جہاں 14 سالہ بچہ بارش کے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوا۔ بچے کی شناخت  14 سالہ عبداللہ ولد الطاف کے نام سے ہوئی۔

لاہور کی نشتر کالونی میں کچے مکان  کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 سالہ کرن جاں بحق اور ملبے تلے دب کر 5 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت میں بارش کے پانی  میں کرنٹ آنے سے شہری عاشق علی جاں بحق ہوا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ایک اور واقعے میں شوکت خانم چوک کے قریب لکڑی سے بنی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

پاکستان ریلوے کا مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے، ترجمان ریلویز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ریلوے کا  مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی  کا اعلان

پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز کیلئے کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے کہ اے سی کلاس ٹکٹ میں 100 سے 150 روپے تک جبکہ اکانومی کلاس کے کرایوں میں 50 روپے تک کمی کی گئی ہے۔

ترجمان ریلویز کے مطابق کمی کا اطلاق ہفتہ 3 اگست سے تمام مسافر ٹرینوں پر ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll