جی این این سوشل

پاکستان

تحریک انصاف نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ، شاندانہ گلزار ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو شریک

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ایسے ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

تحریک انصاف نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا دیا ، شاندانہ گلزار ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو شریک
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کا بھوک ہڑتالئ کیمپ لگ گیا ۔

بھوک ہڑتالی کیمپ میں تاحال شاندانہ گلزار ،سینیٹر سیف اللہ ابڑو شریک ہویے ۔ 

واضح رہے کہ کچھ روز قبل  پا کستان تحریک انصاف نے بھوک ہڑتالی کیمپ پارلیمنٹ کے مین داخلی دروازے پر لگا یا تھا۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مطالبات پورے ہونے تک ایسے ہی بھوک ہڑتال پر بیٹھے رہیں گے ۔ 

پاکستان

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

 وزارت تعلیم کی جانب سے کیے گئے فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد میں تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم

اسلام آباد : وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کردی ۔ 

 وزارت تعلیم کی جانب سے کیے گئے فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی، ہفتہ کے روز طلبہ کیلئے مختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاک چین مشترکہ منصوبے اور چینی صنعت کی منتقلی سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کان کنی اورمعدنیات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، برآمدی اور صنعتی زونز اور چین سے صنعت کی منتقلی سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کی معیشت کومزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے سرمایہ کاری، صنعت ، زراعت ، خصوصی اقتصادی زونز اور زرعی شعبوں سے متعلق دوطرفہ انتظامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو وفاقی کابینہ کی جانب سے چینی شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا جس کا اطلاق اس ماہ کی چودہ تاریخ سے ہوگا ۔انہوں نے چند ماہ قبل بشام میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کومکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا ، نکاتی ایجنڈہ جاری

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی ،اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا ، نکاتی ایجنڈہ جاری

اسلام آباد : اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت کل صبح گیارہ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ محسن نقوی دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں ترمیم کابل ایوان میں پیش کریں گے ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے ،قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 ایوان میں پیش کی جائے گی ۔  

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی ،اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا ،پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری بھی حاصل کی جائےگی ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll