لاہور : مریم نواز ان ایکشن ، لاہور کے مخلتف علاقوں سے بارش کے پانی کا نکاسی آب
شدید بارشوں کے باعث صبح سے لاہور میں پانی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا


لاہور میں بارش کا 44 سال کا ریکارڈ ٹوٹا لیکن عوامی خدمت کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ شدید بارش کے دوران اور بعد میں چند گھنٹوں کے اندر ہسپتالوں، شاہراہوں سے نکاسی آب کر دیاگیا۔
ضلعی انتظامیہ نے لکشمی چوک ، سروسز ہسپتال ، شاہ جمال ، نابا روڈ ، ایک موریہ پل ، قرطبہ چوک ، مینار پاکستان روڈ اور ریلوے سٹیشن سروسز ہسپتال کی بیسمنٹ سے بھی نکاسی آب کیا گیا ۔ اب تک نابھہ روڈ ،جی پی او،ریلوے اسٹیشن ،ایمپریس روڈ، کوپر روڈ ،شاہجمال کلیئر کر دیئے گئے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق چوبرجی،وارث روڈ،لٹن روڈ،قرطبہ چوک،ایک موریہ،قذافی اسٹیڈیم ،ٹکہ چوک بھی کلیئر کر دیے گئے ، اس کے علاوہ اللہ ہو چوک،سبزی منڈی علامہ اقبال ٹاون،لکشمی چوک،رسول پارک،علی بلاک ،بھاٹی گیٹ ، کریم پارک کلیئر کر دیا گیا.
ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو اپنے ٹاونز کو مکمل سوئپنگ کی ہدایات کی ہیں ، تمام گلی محلوں کی سطح پر موجود پونڈنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنے کی ہدایات ۔
واضح رہے کہ شدید بارشوں کے باعث صبح سے لاہور میں پانی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا ۔
یاد رہے کہ بارشی ریکارڈ کے مطابق ایئرپورٹ 360 ملی میٹر ،ہیڈ آفس گلبرگ 214،لکشمی چوک 248،اپر مال 218،مغلپورہ 227،تاجپورہ 260،نشتر ٹاؤن 312،چوک نا خدا 262 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی ۔

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- ایک دن قبل

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 10.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- ایک دن قبل
وفاقی وزیر داخلہ نے جدید ترین مانیٹرنگ نظام ”شکرا“ کا افتتاح کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- ایک دن قبل

پاکستانی طالبہ نے ہاؤسٹن میں COPERNICUS VII میں فزکس اور ایسٹرونومی مقابلے میں سلور میڈل جیت لیا
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- ایک دن قبل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- 4 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کا جیم اسٹون انڈسٹری کے فروغ اور برآمدات بڑھانے پر زور
- 5 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- ایک دن قبل
ایران کسی بھی فوجی جارحیت کا منہ توڑجواب دےگا: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل











