جی این این سوشل

پاکستان

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاک چین مشترکہ منصوبےسے ملکی معیشت مزید بہتر ہو گی ، وزیر اعظم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مختلف شعبوں میں پاک چین مشترکہ منصوبے اور چینی صنعت کی منتقلی سے ملکی معیشت مزید مستحکم ہو گی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کان کنی اورمعدنیات ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، برآمدی اور صنعتی زونز اور چین سے صنعت کی منتقلی سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کی معیشت کومزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں چین کے اعلیٰ سطح کے ایک وفد سے ملاقات میں کہی۔

شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون سے سرمایہ کاری، صنعت ، زراعت ، خصوصی اقتصادی زونز اور زرعی شعبوں سے متعلق دوطرفہ انتظامات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنی زرعی برآمدات کو چینی منڈی کی ضروریات کے مطابق مزید مسابقتی اور معیاری بنا کر بڑھا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے وفد کو وفاقی کابینہ کی جانب سے چینی شہریوں کیلئے ویزہ فیس ختم کرنے کے فیصلے کے بارے میں بتایا جس کا اطلاق اس ماہ کی چودہ تاریخ سے ہوگا ۔انہوں نے چند ماہ قبل بشام میں چینی باشندوں کی ہلاکتوں پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے پاکستان میں چینی شہریوں کومکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان

پچیس کروڑ عوام اور اوور سیز پاکستانیوں نےہم سے امیدیں باندھ لی ہیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بھی بڑے شوق اور توجہ سے آپ کو دیکھ رہے ہیں حالات بدل رہےہیں کوئی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پچیس کروڑ عوام اور اوور سیز پاکستانیوں نےہم سے  امیدیں باندھ لی ہیں، امیر جماعت اسلامی

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ دھرنے سے پچیس کروڑ عوام اور اوور سیز پاکستانیوں نے امیدیں باندھ لی ہیں،  امریکہ اور اسرائیل دہشت گرد  ہیں،  اسلامی  ممالک پر ان کے غلام مسلط ہیں عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے  ہوں۔ 


لیاقت باغ میں ساتویں روز کے دھرنے کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دھرنا جاری رہے گا، حکمرانوں کے لیے سیدھا راستہ یہی ہے کہ وہ مطالبات تسلیم کرلیں ورنہ ہم پھر دو دن بعد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،  اگر مذاکرات میں سچ جھوٹ اور دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کرنا ہے تو پھر میڈیا کے سامنے مذاکرات کرلو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ سمجھا ہو گا کہ یہ ایک دن رک کر چلے جائیں گے اور بعد میں کہیں گے یہ پچیس کروڑ لوگوں کا حق چاہیے مگر آپ نے اس  دھرنے کو کامیاب اور تاریخی دھرنا دیا بنا رکھا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے چند لوگ اس لوٹ مار میں شامل ہیں،  جماعت اسلامی ایک سیاسی حقیقت بن کر ابھری ہے، کے پی،  سندھ اور  بلوچستان سے لوگ اس تحریک میں شامل ہو رہے ہیں۔  جب ہم آئے تھےتو ارد گِرد کے لوگ پریشان تھے مگر جب وہ آپ کو دیکھتے ہیں تو پوری آبادی آج ہمارے ساتھ کھڑی  ہوگئی ہے۔  جماعت اسلامی ایک سنجیدہ جماعت ہے اس نے یہ بیڑہ اٹھایا ہے جو بجلی کے بل ہیں اںکو کم کروانا ہے آئی پی پیز کے دھندے کو پاکستان کے عوام کی جان چھڑانی ہے،  یہ وڈیرہ شاہی مائنڈ سیٹ سے سیاسی جماعتوں کو یرغمال بناتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بھی بڑے شوق اور توجہ سے آپ کو دیکھ رہے ہیں حالات بدل رہےہیں کوئی تبدیلی رونما ہو سکتی ہے، آپ سب نے مل کر فیصلہ کیا کہ ہم بجلی کے گرائے گئے بموں کو روکیں گے،  فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں،  لاکھوں لوگ بیروزگار ہو رہےہیں،  تاجر بھی پریشان ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصداضافہ ریکارڈ

رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصداضافہ ریکارڈ

جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیا،  شرح 11 فیصد رہی۔رواں سال جون کے مقابلے میں جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی۔ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جون کے مقابلے جولائی میں مہنگائی میں 2.1 فیصد کا اضافہ ہوا اور جولائی میں مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی۔جولائی میں شہروں میں مہنگائی 2 اور دیہاتوں میں 2.2 فیصد بڑھی۔


گزشتہ ماہ شہروں میں مہنگائی کی شرح 13.18 فیصد اور دیہاتوں میں 8.14 فیصد رکارڈ کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا ، نکاتی ایجنڈہ جاری

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی ،اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہو گا ، نکاتی ایجنڈہ جاری

اسلام آباد : اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت کل صبح گیارہ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  وزیر داخلہ محسن نقوی دارالحکومت اسلام آباد مقامی حکومت ایکٹ 2015 میں ترمیم کابل ایوان میں پیش کریں گے ،چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی سید امین الحق ٹیلی کمیونیکیشن اپیلیٹ ٹریبیونل کے قیام کے بل پر قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش کریں گے ،قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 21-2020 ایوان میں پیش کی جائے گی ۔  

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر مملکت کے خطاب پر بحث جاری رہے گی ،اسلام آباد میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں پیش کیا جائے گا ،پاسپورٹ کے اجراء میں غیر معمولی تاخیر سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا، الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری بھی حاصل کی جائےگی ۔   

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll