جی این این سوشل

پاکستان

جماعت اسلامی موجودہ دور میں پور ی قوم کی آواز بن کر نکلی ہے ، امیر جماعت اسلامی کراچی

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے باہر آج ہمارے دھرنے کا دوسرا روز ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

جماعت اسلامی موجودہ دور میں پور ی قوم کی آواز بن کر نکلی ہے ، امیر جماعت اسلامی کراچی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ مایوسی کے ان حالات میں جماعت اسلامی عوام کی آواز بن کر نکلی ہے۔  

مرکزی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر کراچی میں گورنر ہائوس کے باہر دھرنے کا دوسرا روز جاری ہے، جبکہ دھرنے کے شرکاء نے بارش سے بچنے کے لئے کینوپیز کا انتظام کرلیا ہے۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے میڈیا سی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آندھی آئے یا طوفان دھرنا ہر حال میں جاری رہے گا، جبکہ مہنگی بجلی، لوڈ شیڈنگ، اوور بلنگ، مہنگائی، بڑھتی ہوئی روزگاری اور آئی پی پیز کے ظالمانہ معاہدوں کے خلاف ہم باہر نکلے ہیں، ہمیں پورا یقین ہم اپنے مطالبات منظور کروانے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گورنر سندھ کی جانب سے دھرنے کے شرکاء کے لیے ناشتے میں  چائے پراٹھے بھیجے گئے تھے تاہم  شرکاء نے گورنر ہاؤس سے آنے والا ناشتہ واپس بھیج دیا اور کہا کہ  ہم مطالبات لیکر آئے ہیں، پہلے مطالبات تسلیم کیے جائیں۔

امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے باہر آج ہمارے دھرنے کا دوسرا روز ہے، ہمارے دھرنے کے مطالبات واضع ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کے ظالمانہ معائدوں کا خاتمہ ہونا چاہئےاور تنخواہ دار طبقے پر لگا اضافی ٹیکس واپس لیا جائے۔

کھیل

چیئرمین پی سی بی کا اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں کرکٹ کو فروغ دینے کا فیصلہ

کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیزکی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس اور لیگز کرائی جائیں گی، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین پی سی بی کا اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز میں کرکٹ کو فروغ دینے کا فیصلہ

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر پاکستان بھر میں تعلیمی اداروں میں کرکٹ کو فروغ دینے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے(بوائز و گرلز) سکولز ، کالجز اور یونیورسٹیزکی سطح پر کرکٹ ٹورنامنٹس اور لیگز کرائی جائیں گی،پاکستان کرکٹ بورڈ کے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور سی ڈی اے کے مابین معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر تعلیم تقریب کے مہمان خصوصی تھے،سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، ڈائریکٹر ڈومیسٹک پی سی بی عبداللہ خرم نیازی،انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد عثمان خان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ڈائریکٹر سپورٹس جاوید علی میمن نے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے نچلی سطح پر فروغ کے لئے تاریخ میں پہلی بار سنجیدہ کاوش کی گئی ہے،انٹر سکولز ، انٹر کالجیٹ، انٹر یونیورسٹیز ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نچلی سطح سے ٹیلنٹ سامنے آئے گا،تمام ادارے ایک ساتھ ملکر ٹورنامنٹ کرائیں گے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے،امید ہے کہ ان معاہدوں پر عمل درآمد سے گراس روٹ لیول پر کرکٹ مضبوط ہو گی۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سکولز ہر ٹیلنٹ کی نرسریاں ہیں،اچھے کھلاڑی سکولز سے ہی اوپر آتے ہیں، معاہدوں کے تحت آئی بی سی سی تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹس کے انتظامات کی نگرانی کرے گا جبکہ ہائر ایجوکیشن اداروں میں میں کرکٹ کے فروغ کے لیےفریم ورک مرتب کرکے عمل درآمد کیا جائے گا۔

 اعلیٰ تعلیمی اداروں میں کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور خواتین کرکٹ کے فروغ پر فوکس کیا جائے گا,اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کھلاڑیوں کا ڈیٹا پی سی بی ڈیٹا بیس کو فراہم کیا جائے گا۔ایچ ای سی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں بہترین کھلاڑیوں کو سپورٹس سکالرشپ دینے کی حوصلہ افزائی کرے گا۔

 پی سی بی کرکٹ سکالرشپ کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا جنہیں کھیلوں کی بنیاد پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں داخلہ دیا جائے گا۔آئی بی سی سی تمام تعلیمی بورڈز کے ساتھ مل کر زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے سکولوں اور کالجوں کے ساتھ رابطہ کرے گا، آئی بی سی سی اور تعلیمی بورڈز صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ساتھ مل کر سکولوں اور کالجوں میں کرکٹ گراؤنڈز تیار کریں گے۔

 ٹورنامنٹس کا آغاز ضلع کی سطح سے شروع ہو گا پھر ڈویژن ۔صوبائی، اور آخر میں قومی سطح پر ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا، پی سی بی ٹورنامنٹس کے انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے آفیشل ایمپائرز، سکوررز اور دیگر ضروری سٹاف فراہم کرے گا۔پی سی بی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کرنے اور تمام شریک اداروں تک ان معلومات کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہوگا ، پی سی بی ہر ضلع سے جیتنے والی ٹیموں کے بہترین کھلاڑیوں کی تربیت کو ہائی پرفارمنس سنٹرز میں یقینی بنائے گا ، پی سی بی سکولز، کالجز کے ٹاپ پرفارمرز کو پی سی بی انڈر 17 اور انڈر 19 ٹیموں میں شرکت کا موقع دے گا۔

 پی سی بی فزیکل ٹریننگ ایجوکیشن اساتذہ کے لیے خصوصی کوچنگ کورسز کا اہتمام کرے گا،پی سی بی کے کوچز سکولوں کا دورہ کریں گے اور سکول میں کیمپوں کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کریں گے۔ایچ ای سی ، پی سی بی کی مشاورت سے کرکٹ کے فروغ کیلئے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی استعداد کار کو بڑھانے کا روڈ میپ تیار کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس

ہماری کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم  کی  زیر صدارت  سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ماڈل ٹاون میں سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑ،مصدق ملک،رانا تنویر اور علی پرویز ملک نے  شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان  اور دیگر اہم شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔

اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ملک کو معاشی گرداب سے نکال کر پاکستان کی برآمدات کو بڑھایا جائے اور درآمدات کو کم کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

یوم استحصال کل منائے جائے گا ، اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ

اس دن کے موقع پر جموں وکشمیر کا تنازع، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے وعدوں سے انحراف کو اجاگر کیا جائے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یوم استحصال کل منائے جائے گا ، اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں ایک اجلاس میں یوم استحصال کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جو کل منایا جائے گا۔

وزیراعظم کو یوم استحصال کی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

یوم استحصال5 اگست 2019 کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے یکطرفہ اورغیرقانونی بھارتی اقدام کی مذمت اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت

کیلئے خصوصی دن کے طور پر منایا جاتاہے۔

اس دن کے موقع پر جموں وکشمیر کا تنازع، کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارت کی جانب سے وعدوں سے انحراف کو اجاگر کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایک مرکزی تقریب کے انعقاد کی منظوری دی گئی جس میں پاکستانی اور کشمیری رہنما شرکت کریںگے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے وزیراعظم کا کل مظفرآباد کا دورہ متوقع ہے۔

5 اگست 2019  کے یکطرفہ اور غیرقانونی بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کرینگے۔

وزیراعظم اس موقع پر ایک خصوصی پالیسی بیان بھی جاری کرینگے۔یوم استحصال کے موقع پر وفاقی دارالحکومت سمیت چاروں صوبوں، آزادجموںوکشمیر اور گلگت بلتستان میں خصوصی واک اور تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll