جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس

ہماری کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم  کی  زیر صدارت  سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت ماڈل ٹاون میں سیاسی و معاشی صورتحال پر مشارت کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اہم مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب،خواجہ آصف،عطااللہ تارڑ،مصدق ملک،رانا تنویر اور علی پرویز ملک نے  شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان  اور دیگر اہم شخصیات نے بھی ملاقاتیں کیں۔

اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت کی پوری کوشش ہے کہ جلد سے جلد ملک کو معاشی گرداب سے نکال کر پاکستان کی برآمدات کو بڑھایا جائے اور درآمدات کو کم کیا جائے۔

پاکستان

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش

پولیس شہدا کے غیرمتزلزل عزم، انتھک حوصلے اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آئی ایس پی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش

مسلح افواج کی جانب سے یوم شہدائے پولیس کے موقع پر پولیس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افواج فرائض کی انجام دہی کے دوران جان کا نذرانہ دینے والے پولیس شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہیں، پولیس شہدا کے غیرمتزلزل عزم، انتھک حوصلے اور بے لوث قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے افسران اور جوان اپنے خون پسینے سے قوم کا تحفظ کرنے والے ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی بے لوث خدمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، ہم شہدا کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں اور ہرمشکل میں ان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پولیس شہدا کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ملک کے مختلف مقامات پر تقریبات میں شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت مذاکرات کےبعد راہ فرار اختیار کر رہی ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی

راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت مذاکرات کےبعد  راہ فرار اختیار کر رہی ہے ، نائب امیر جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت مذاکرات کے بعد عملا فرار کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ عوام کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ عوام کو ریلیف نہ دینے سے حکومت ملک کو افراتفری کا شکار کر رہی ہے۔

جماعت اسلامی کے نائب امیرلیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سی پیک پاک چین دوستی کا ثمر ہے، جماعت اسلامی سی پیک کی حامی ہے، حکومت سی پیک پر اپنی سیاست بند کرے۔

اس حوالے سے حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوسکی جبکہ امیر جماعت اسلامی نے بل نہ بھرو تحریک شروع کرنے بھی عندیہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ راولپنڈی میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں، وزیر اعظم

ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں، وزیر اعظم

وزیراعظم کی زیر صدارت ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،  پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں،  ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مکمل ڈیجٹائزیشن اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ریسٹرکچرنگ ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کا حصہ ہیں، وزیراعظم نے وزیر مملکت برائے خزانہ کو ایف بی آر ٹرانسفارمیشن منصوبے کی نگرانی کی ذمہ داری سونپ دی۔

وزیراعظم کو ٹریک اینڈ ٹریس کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی، وزیراعظم نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے خرابیوں اور بے ضابطیوں کے ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس نظام کی بہتری کیلئے ایف بی آر کی اصلاحات بہت ضروری ہیں۔

محمد شہبازشریف نے مزید کہا کہ پاکستان کے غریب عوام کی ایک ایک پائی بچانے کیلئے دن رات محنت کریں گے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن میں کسی قسم کا تعطل قبول نہیں۔

اجلاس کو ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے حوالے سے رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، وزیراعظم نے ایف بی آر کی ٹریک اینڈ ٹریس کے مکمل نفاذ میں غفلت کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے تمام اقدامات پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll