Advertisement
پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کا افتتاح کردیا

وزیر خزانہ نے تجارتی نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور اسکیم کو بہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز سنیں

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 5th 2024, 1:14 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تاجر دوست سکیم کا افتتاح کردیا

لاہور: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور میں تاجر دوست سکیم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا افتتاح کر دیا۔ 

آر ٹی او لاہور نے وزیر کو سکیم کے آپریشنز اور اثرات کے بارے میں ایک جامع بریفنگ فراہم کی ،
وزیر خزانہ نے لاہور میں تاجر دوست سکیم کی کارکردگی کو سراہا اور اس کے موثر نفاذ اور ایڈوانس ٹیکس کی وصولی کی اہمیت پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے تاجروں کو سادہ ٹیکس ریٹرن فارم جاری کرنے کی ہدایت کی ، وزیر خزانہ نے تجارتی نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور اسکیم کو بہتر بنانے کے بارے میں ان کی تجاویز سنیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسکیم کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے ان سفارشات کو موثر انداز میں نافذ کیا جائے۔

RTO لاہور اس وقت پاکستان میں سب سے زیادہ تاجروں کی رجسٹریشن کے ساتھ سرفہرست ہے، جس کی کل تعداد اب تک تقریباً پچیس ہزار ہے۔

Advertisement
Advertisement