بنگلہ دیشی آرمی چیف نے حسینہ واجد کو 45 منت میں مستعفیٰ ہونے کا الٹی میٹم دے دیا، خبر ایجنسی


بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفی دے دیا ، آرمی چیف نے وزیر اعظم کو 45 منٹ کی ڈیڈلائن دی تھی ۔
بنگلہ دیش میں عوامی احتجاج رنگ لے آیا ، وزیراعظم حسینہ واجد نے عہدے سے استعفی دے دیا اور ڈھاکا میں اپنی رہائش گاہ سے بھارت روانہ ہو گئی ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد کو آرمی چیف نے 45منٹ کی ڈیڈ لائن دی تھی ، بنگلہ دیش کے آرمی چیف وقارالزماں کچھ دیر بعد خطاب کرینگے جس میں وہ قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسینہ واجد اور ان کی بہن گنابھابن (وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ) سے فوجی ہیلی کاپٹر میں بھارت چلی گئی ہیں، حسینہ واجد تقریر ریکارڈ کرنا چاہتی تھی لیکن انہیں ایسا کرنے کا موقع نہیں مل سکا۔
مظاہرین نے وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا، جنہیں قابو کرنے کے لیے سڑکوں پر پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موجود ہے۔
بنگلہ دیشی وزیر قانون کا کہنا ہے کہ صورتحال بہت خراب ہے، آگے کیا ہو گا کچھ نہیں کہہ سکتا۔
بنگلہ دیشں میں کوٹہ سسٹم مخالف طلبہ کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کے اعلان کے بعد پرتشدد مظاہروں میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 300 تک جا پہنچی ، بنگلہ دیش کےمقامی میڈیا کے مطابق ان جھڑپوں میں 14 پولیس افسران سمیت 95 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مجموعی طور پر حکومت مخالف احتجاج سے اب تک 300 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
فوج نے اتوار کی شام دارالحکومت ڈھاکہ سمیت ملک کے بڑے شہروں میں غیر معینہ مدت کے لیے ایک نیا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا جبکہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی، حکومت نے ملک بھر پیر سے بدھ تک عام تعطیل کا بھی اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سول نافرمانی کی تحریک شروع کرنے والے طلبہ کو دہشتگرد قرار دیاتھا ۔
اس سے قبل موجودہ آرمی چیف وقار الزماں نے ہفتے کے روز ڈھاکا میں فوجی ہیڈکوارٹرز میں افسران کو بتایا کہ بنگلہ دیش کی فوج عوام کے اعتماد کی علامت ہے، فوج کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف نے کہا تھا کہ فوج ہمیشہ لوگوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور عوام کی خاطر اور ریاست کی کسی بھی ضرورت میں ایسا کرے گا۔
76 سالہ حسینہ 2009 سے بنگلہ دیش پر حکومت کرتی آرہی ہیں اور انہوں نے جنوری میں مسلسل چوتھے انتخابات میں کسی مخالفت کے بغیر کامیابی حاصل کی تھی کیونکہ ملک کی مرکزی اپوزیشن جماعت نیشنل پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ کردیا تھا۔

ملک میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل، مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
- 16 گھنٹے قبل

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار گھر کے سامنے شہید
- 11 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری نیک شگون ہے جو جمہوریت کیلئے مثبت ثابت ہو گی،پرویز الہیٰ
- 18 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ پنجاب کا سہولت بازار منصوبہ: سستی اشیاء اورہزاروں خاندانوں کو روزگار کی فراہمی
- 17 گھنٹے قبل

ایف آئی اے کی کارروائی، ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
- 13 گھنٹے قبل

ٹرمپ کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت
- 16 گھنٹے قبل

گوگل نے جی میل صارفین کے لیے ایک اہم اور تاریخی اپ ڈیٹ متعارف کرادی
- 13 گھنٹے قبل

صدرمملکت ، وزیراعظم کا گل پلازہ آتشزدگی پر اظہارِ افسوس، متاثرین کی ہر ممکن امداد کا حکم
- 17 گھنٹے قبل

جنید صفدر کا دعوت ولیمہ، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت اہم سیاسی شخصیات کی شرکت
- 14 گھنٹے قبل

بگ بیش لیگ:سست ترین بیٹرزمیں محمد رضوان اور بابر کی فہرست میں ٹاپ پوزیشنیں
- 15 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
سندھ حکومت کا آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی مالی ا مداد کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
ڈیرہ اسماعیل خان:پولیس اور سی ٹی ڈی کا مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، ایک خوارجی جہنم واصل، دو زخمی
- 15 گھنٹے قبل













