پاکستان
بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کی دعوت
شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کی دعوت دی ہے۔
بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کی ملاقات کے بعد پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میں تو کہتا ہوں ابھی چلیں اور ملاقات کر لیں، شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری ہونا غلط فہمی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ شیر افضل مروت کا معاملہ ہمارا پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، شیر افضل مروت ہمارے ساتھ ہے اور رہے گا، دو دن صبر کر جائیں آپ کو اچھی خبر ملے گی، یہاں تو آئینی ترامیم بدل جاتی ہیں یہ تو پھر ایک نوٹیفکیشن ہے۔
شیر افضل مروت نے بیرسٹر گوہر کے جوابات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بیرسٹر گوہر اور بانی پی ٹی آئی پر پورا بھروسہ ہے۔
دنیا
امریکی سیاستدان کے قتل کی سازش ، آصف مرچنٹ نے الزامات مسترد کر دیئے
آصف مرچنٹ نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی
نیویارک :امریکی سیاستدان کو قتل کرنے کی مبینہ سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہری آصف رضا مرچنٹ نے نیویارک کی عدالت میں ہونے والی سماعت میں ان الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
46 سالہ آصف مرچنٹ پر دہشت گردی کی کوشش کا الزام عائد کیا گیا ہے اور انہوں نے اپنی بے گناہی کا دعویٰ کرتے ہوئے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ تاہم جج نے انہیں مقدمے کی سماعت تک حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔
مرچنٹ کو گزشتہ سال جولائی میں ٹیکساس میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت سے وہ بروکلین کے میٹروپولیٹن حراستی مرکز میں قید ہے۔
آصف مرچنٹ کے وکیل نے عدالت میں جیل کے حالات پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ مرچنٹ کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انہیں مناسب خوراک فراہم نہیں کی جا رہی۔ وکیل کے مطابق مرچنٹ کا وزن تقریباً 9 کلوگرام کم ہو گیا ہے۔
اس معاملے پر پراسیکیوٹر سارہ وِنک نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بیورو آف پرزنز سے رابطہ کریں گی کہ مرچنٹ کو مناسب خوراک ملے۔
واضح رہے کہ پاکستانی نژاد آصف مرچنٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے امریکہ میں کسی سیاستدان یا امریکی حکومت کے اہلکار کو قتل کرنے کے لیے ایک ہٹ مین کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
علاقائی
مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان
کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کرتے ہوئے پانچ سال میں پنجاب میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ کاشتکاروں کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام کا آغاز بھی کیا جائے گا جس کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے۔
کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم پالیسیوں کو منظوری دی گئی جن میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے لیے ایم ڈی کیٹ پالیسی، پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام اور ہاؤسنگ لون کی سہولیات میں اضافہ شامل ہیں۔
حکومت پنجاب نے آئندہ پانچ سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس کے لیے ایک نئی ہاؤسنگ سکیم شروع کی جائے گی جس کے تحت شہری اور دیہی علاقوں میں زمین رکھنے والے افراد کو 15 لاکھ روپے تک کا قرضہ آسان شرائط پر دیا جائے گا۔
پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپر اور شناختی کارڈ کی کاپی پر ہاؤسنگ لون جاری کیا جائے گا۔ 15 لاکھ روپے کا قرضہ لینے والے کو 9 سال میں 14 ہزار روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔صوبے میں پہلی مرتبہ پنجاب لائف انشورنس کمپنی کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کاشتکاروں کو جدید زرعی آلات فراہم کرنے کے لیے گرین ٹریکٹر پروگرام شروع کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت 9500 ٹریکٹر تقسیم کیے جائیں گے اور 50 ایکڑ تک اراضی رکھنے والے کاشتکاروں کو ہر ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
غیر قانونی اسلحہ اور پتنگ بازی پر پابندی لگانے کے لیے قانون میں ترمیم کی گئی ہے۔ اب غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر 3 سے 5 سال تک قید اور 5 سے 7 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔ اسی طرح پتنگ بازی پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اور پتنگ بازی کرنے والوں کو 2 سے 5 سال تک قید اور 20 سے 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا۔
کھیل
ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی ، پاکستان نے جنوبی کوریا کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا
ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے
ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں پاکستان نے جنوبی کوریا کو 2-5 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
چین میں جاری ایونٹ میں تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے کوریا کے خلاف 5 گول اسکور کیے، پاکستان کی جانب سے سفیان خان اور حنان شاہد نے 2، 2 اور رومان نے ایک گول اسکور کیا۔
گزشتہ روز ایونٹ کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو شکست دے کر پہلی مرتبہ ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
گرین شرٹس کو اپنے پانچویں اور پول کے آخری میچ روایتی حریف بھارت نے 1-2 سے شکست دی تھی۔
ایونٹ کا فائنل آج چین اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اہلیہ کو تحفے کی تفصیلات چھپانے کا الزام، برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات شروع
-
تجارت ایک دن پہلے
عوام کو بڑا ریلیف! پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد
-
علاقائی 4 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
قومی اسمبلی کا اجلاس آج ، آئینی ترامیم بل ایجنڈے کا حصہ نہیں ہوگا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات، لیکشن کمیشن میں کیس سماعت کےلئے مقرر
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
جرم ایک دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق