جی این این سوشل

پاکستان

ترمیمی بل 2024  سے ابہام کا خاتمہ ہوگا ، مخصوص نشستوں کے حوالے سے زیادہ وضاحت آئے گی، بلال اظہر کیانی

ایک سوال کے جواب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی ہے اور حکومت اس ضروری بل کی حمایت کرنے پر قانون سازوں کی مشکور ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترمیمی بل 2024  سے ابہام کا خاتمہ ہوگا ،  مخصوص نشستوں کے حوالے سے زیادہ وضاحت آئے گی، بلال اظہر کیانی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پائیدار ترقی اہداف کے حوالے سے قومی پارلیمانی ٹاسک فورس کے کنونیر بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے انتخابات دوسرے ترمیمی بل 2024  سے ابہام کا خاتمہ ہوگا اور مخصوص نشستوں کے حوالے سے زیادہ وضاحت آئے گی۔

اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کیس میں فریق نہیں تھی مگر اسے ریلیف دیا گیا۔

ایک سوال کے جواب میں بلال اظہر کیانی نے کہا کہ قومی اسمبلی نے بل کی منظوری دے دی ہے اور حکومت اس ضروری بل کی حمایت کرنے پر قانون سازوں کی مشکور ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سینیٹ بھی اس بل کی منظوری دے گی جس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔

علاقائی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی

پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ، وزیر اطلاعات پنجاب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں  کمی

یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جب پیٹرول کی قیمت میں کمی ہوتی ہے تو مریم نواز اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ کرایوں میں ہر صورت کمی ہو۔ پیٹرول سستا ہونے پر پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں آج تک کرایوں میں کمی نہیں ہوئی، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں زائد وصول کیے گئے کرایوں کو مسافروں کو واپس دلائے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ٹرانسپورٹ پر کرایوں میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا ہے، تمام بس اڈوں پر ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں کرایوں کا شیڈول خود چیک کر رہی ہیں۔مریم نواز کی سختی سے ہدایات ہیں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا ریلیف مسافروں تک پہنچانا ہماری ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی حکومت کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے، مریم نواز کرایوں میں کمی کی تمام صورتحال کو خود مانیٹر کر رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ،پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ڈاکو گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران یہ ڈاکو گرفتار کیے ہیں۔ 

پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میوا شاہ قبرستان میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس دوران فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ 

شیر شاہ پولیس نے شیرشاہ مورو قبرستان کے قریب سے اور سکھن پولیس نے دس نمبر روڈ پرانا کمیلا کے قریب سے 2،2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

گرفتار تمام ڈاکوؤں سے پستول، گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو شہر میں مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 10 رنز سے شکست

ملتان : جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیم نے پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو تین میچوں کی ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں 10 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 

تفصیلات کےمطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز کا ہدف پاکستان کے سامنے رکھا۔ 

مہمان ٹیم کی جانب سے تزمین بریٹس نے 56 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے 3 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔

133 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز ہی بنا سکی۔ عالیہ ریاض نے 52 اور کپتان فاطمہ ثنا نے 37 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہیں۔

اس شکست کے ساتھ پاکستان کی ٹیم سیریز میں 0-1 سے پیچھے ہو گئی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے باقی دو میچز 18 اور 20 ستمبر کو ملتان میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll