Advertisement
پاکستان

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے چیئرمین مقرر

  سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے طور پر تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر اگست 8 2024، 2:14 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نئے چیئرمین مقرر

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین مقرر کر دیا ہے ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے BS-21 کے افسر راشد محمود جو اس وقت سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت سیکرٹری پاور ڈویژن کے طور پر تعینات ہیں، ان کو  سول سرونٹ ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے طور پر تبدیل کر کے تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ راشد محمود لنگڑیال گورنمنٹ کالج لاہور اور ہارورڈ کینیڈی سکول کے سابق طالب علم ہیں جہان  انہوں نے پبلک ایڈمنسٹریشن (انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ) (MPA-ID) میں ماسٹرز کیا ۔ 

Advertisement
Advertisement