دنیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات
اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل سے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی اور غزہ اور مغربی کنارے میں سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا
جدہ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آج جدہ میں او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اوپن اینڈڈ غیر معمولی اجلاس کے موقع پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے ملاقات کی۔
انہوں نے غزہ اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے سیکرٹری جنرل سے فلسطینیوں کی جاری نسل کشی اور غزہ اور مغربی کنارے میں سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے جنگ بندی کی فوری ضرورت اور فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی پر زور دیا۔
اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے او آئی سی کی کوششوں کی تعریف کی اور اس کے اقدامات کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی رابطہ گروپ اور جموں و کشمیر کے لیے خصوصی ایلچی کے کشمیریوں کے جائز حق خودارادیت کی حمایت کرنے کے تاریخی کردار کو سراہا۔
ملاقات میں اسلام فوبیا، امتیازی سلوک اور مسلمانوں کے خلاف تشدد پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نائب وزیراعظم نے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی ایلچی کی تقرری کو بھی سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ خصوصی ایلچی اس اہم مسئلے سے نمٹنے کی مہم کو آگے بڑھائیں گے۔
پاکستان
روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی
روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
نائب وزیراعظم کی سربراہی میں روس کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا، ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام نے روسی وفد کا استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق روسی نائب وزیراعظم کی دورے کے دوران صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔
پاکستان
وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک کو امریکہ جانے سے رو ک دیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی چیئرمین پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا تھا، مصدق ملک افتتاحی سیشن اور راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شرکت کرنا چاہتے تھے
وفاقی وزیرپٹرولیم ڈویژن مصدق ملک کوامریکہ جانےکی اجازت نہیں ملی۔
وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن کو مصدق ملک کو گیس ٹیک کانفرنس میں شرکت کرنا تھی مگر وزیراعظم نے ہیوسٹن میں گیس ٹیک کانفرنس میں شرکت کی سمری مسترد کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کفایت شعاری اور کانفرنس کی کم اہمیت کے پیش نظر اجازت نہیں دی گئی، مصدق ملک کی بطور اسپیکر شرکت کیلئے خط بھی لکھا جا چکا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیرمصدق ملک کانفرس میں خطاب کرنے کے خواہشمند تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ہی چیئرمین پٹرولیم انسٹی ٹیوٹ کو خط لکھا گیا تھا، مصدق ملک افتتاحی سیشن اور راؤنڈ ٹیبل سیشن میں شرکت کرنا چاہتے تھے۔
کھیل
سنوکر ورلڈ کپ: پاکستان کے اسجد اقبال کو سیمی فائنل میں شکست
اسجد اقبال نے ایک دلچسپ مقابلے میں قبرصی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا اور ایک مرحلے پر تو 0-2 کی پیچیدگی سے نکل کر 3-4 کی برتری بھی حاصل کر لی تھی
پاکستان : پاکستان کے کھلاڑی اسجد اقبال سنوکر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں قبرص کے مائیکل جارگیو سے شکست کھاتے ہوئے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔
اسجد اقبال نے ایک دلچسپ مقابلے میں قبرصی کھلاڑی کو سخت مقابلہ دیا اور ایک مرحلے پر تو 0-2 کی پیچیدگی سے نکل کر 3-4 کی برتری بھی حاصل کر لی تھی۔ تاہم آٹھویں فریم میں 65 پوائنٹس کی واضح برتری کے باوجود وہ شکست کا شکار ہو گئے۔ نویں اور فیصلہ کن فریم میں جارگیو نے اسجد کو کوئی موقع نہ دیا اور میچ پر اپنا قبضہ جمالیا۔
اسجد اقبال کے اسنوکر ورلڈ کپ میں پہنچنے نے پورے پاکستان میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی اور ان سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ تھیں۔ اگرچہ وہ فائنل تک پہنچنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور پاکستان کا نام روشن کیا۔
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
امید ہے آئندہ سماعت میں انٹرا پارٹی الیکشن کا معاملہ حل ہوجائے گا، بیرسٹر گوہر
-
پاکستان 2 دن پہلے
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر 7 ستمبر کو عام تعطیل کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
-
پاکستان ایک دن پہلے
امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت سے انکار
-
جرم 2 دن پہلے
ہنگو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، مولانا فدا الرحمان جاں بحق
-
علاقائی ایک دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی
-
تجارت 2 دن پہلے
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
-
دنیا ایک دن پہلے
سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا
-
علاقائی ایک دن پہلے
مریم نواز کا پنجاب میں 5سال میں 5 لاکھ گھر بنانے کا اعلان