عدالت کی پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی کو جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت
پی ٹی آئی 27 اگست سے 2 ستمبر تک جلسے کے لیے درخواست دیں، ہم ایک ہفتے میں ان کی درخواست پر فیصلہ کر دیں گے، ڈی سی لاہور


لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو لاہور میں 14 اگست کو جلسے کی اجازت کے لیے دائر درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے اکمل خان کی درخواست پر سماعت کی۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مجھے یہ ہدایات ہیں کہ 24, 25 اور 26 اگست کو چہلم ہے، چہلم کی وجہ سے سکیورٹی کی سخت صورت حال رہے گی، اس کے بعد یہ درخواست دے دیں، ہم سکیورٹی کی صورتحال کو دیکھ کر آرڈر کر دیں گے، پی ٹی آئی والے 27 کے بعد درخواست دے دیں، ہم ایجنسیوں کی رپورٹ کے بعد فیصلہ کر دیں گے۔
اس پر وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ کہہ رہے ہیں کہ 26 کے بعد کوئی تاریخ دے دیں، ہم 27 تاریخ کے لیے بیان حلفی دے دیتے ہیں، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ 26 اگست کے بعد درخواست دے دیں، ہم جلسہ کرنے کی جگہ بتا دیں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ آپ ڈپٹی کمشنر لاہور کو کہہ سکتے ہیں کہ وہ عدالت کے سامنے پیش ہوں، جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا تھا کہ جی ہو سکتا ہے، عدالت حکم کرے، ڈپٹی کمشنر کو آنا ہوگا۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یہ 26 کے بعد کسی بھی تاریخ کے لیے درخواست دے دیں، جس پر عدالت نے کہا کہ یہ بات اگر ڈپٹی کمشنر لاہور کے سامنے ہو جائے تو بہتر ہے۔
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو طلب کرتے ہوئے سماعت 11 بجے تک ملتوی کردی۔
وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو ڈی سی لاہور رافعہ حیدر عدالتی حکم پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔
جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ پی ٹی آئی کو جلسہ کرنے کے لیے کون سی تاریخ دے سکتے ہیں؟ پی ٹی آئی والے 27 اگست کو جلسے کی استدعا کر رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ پی ٹی آئی 27 اگست سے 2 ستمبر تک جلسے کے لیے درخواست دیں، ہم ایک ہفتے میں ان کی درخواست پر فیصلہ کر دیں گے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ پی ٹی آئی کہتی ہے انہیں مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت دی جائے، جس پر ڈپٹی کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ مینار پاکستان میں جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔
جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ جلسے کے لیے کوئی متبادل جگہ بتا دیں، جس پر رافعہ حیدر نے کہا کہ میں اس حوالے سے معلومات حاصل کرکے بتا دوں گی۔
عدالت نے ڈی سی لاہور کو جلسے کی جگہ کا تعین کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ تحریک انصاف نے گزشتہ ہفتے 14 اگست کو جلسے کی اجازت نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
7 اگست کو 14 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے 13 اگست کو جلسے کے لیے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست جمع کرادی تھی۔
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- ایک دن قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 8 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- ایک دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- ایک دن قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 5 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 گھنٹے قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- ایک دن قبل
