پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کی میڈل سرمنی بھی آج رات ہوگی

پاکستان کے لیے اولمپکس میں 40 سال بعد گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم پر انعامات کی بارش ہوگی۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے ایک کروڑ 40 لاکھ روپے ملیں گے۔
خوشی سے نہال قومی شخصیات، حکومتوں، اداروں اور شوبز ستاروں نے پاکستان کیلئے تاریخی کارنامہ انجام دینے پر ارشد ندیم کو مالامال کرنے کا اعلان کردیا۔
ارشد ندیم کے اس کارنامے پر جہاں دنیا بھر میں ان کی تعریف و تحسین کی جا رہی ہے، وہاں پاکستان میں مختلف اداروں، حکومتوں اور اہم شخصیات کی جانب سے ان کیلئے انعامات کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔
ارشد ندیم کی جانب سے کارنامہ سر انجام دیے جانے کے بعد سندھ حکومت نے ارشد ندیم کو 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی آگے بڑھے اور انہوں نے بھی اپنی طرف سے جیولن تھرور کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا۔
سکھر کے میئر اور پی پی رہنما ارسلام اسلام شیخ نے ارشد ندیم کو سونے کا تاج پہنانے کے ساتھ سکھر کے زیر تعمیر اسٹیڈیم کو ارشد ندیم کے نام کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ادھر شوبز شخصیات میں سے نامور گلو کار علی ظفر نے بھی خوش ہوکر ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپے انعام کے طور پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین علی شیخانی نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں ریکارڈ قائم کرنے والے جیولن کھلاڑی ارشد کو انعام کے طور پر نئی گاڑی دینے کا اعلان کر دیا۔
ممتاز سماجی کارکن، جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفر عباس جعفری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ارشد کو پیرس اولمپکس میں پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
ظفر عباس نے کہا کہ ارشد ندیم کا پاکستان میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا اور انہیں ایک کار (آلٹو) تحفے میں دی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ارشد اور علی شیخانی ایک ہی وقت میں پاکستان آئیں گے اور علی شیخانی انہیں نئی گاڑی انعام کے طور پر دے گا۔
پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو کی میڈل سرمنی بھی آج رات ہوگی، جس میں تاریخی کامیابی پر ارشد ندیم کو گولڈ میڈل سے نوازا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پیرس اولمپکس میں جیولین تھرو کے مقابلوں میں پاکستان کے ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے اولمپک کی تاریخ کی سب سے بڑی 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے پاکستان کو 40سال بعد اولمپک میں گولڈ میڈل جتوایا۔

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 6 گھنٹے قبل
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 6 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 6 گھنٹے قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- ایک دن قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- ایک دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 6 گھنٹے قبل
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 7 گھنٹے قبل
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 7 گھنٹے قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 دن قبل




